1
اِفسِیوں 12:6
ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن
کیونکہ ہماری جنگ انسان کے ساتھ نہیں ہے بلکہ حکمرانوں اور اختیار والوں کے ساتھ، اِس تاریک دنیا کے حاکموں کے ساتھ اور آسمانی دنیا کی شیطانی قوتوں کے ساتھ ہے۔
Compare
Explore اِفسِیوں 6:12
2
اِفسِیوں 18:6
اور ہر موقع پر روح میں ہرطرح کی دعا اور منت کرتے رہیں۔ جاگتے اور ثابت قدمی سے تمام مُقدّسین کے لئے دعا کرتے رہیں۔
Explore اِفسِیوں 6:18
3
اِفسِیوں 11:6
اللہ کا پورا زرہ بکتر پہن لیں تاکہ ابلیس کی چالوں کا سامنا کر سکیں۔
Explore اِفسِیوں 6:11
4
اِفسِیوں 13:6
چنانچہ اللہ کا پورا زرہ بکتر پہن لیں تاکہ آپ مصیبت کے دن ابلیس کے حملوں کا سامنا کر سکیں بلکہ سب کچھ سرانجام دینے کے بعد قائم رہ سکیں۔
Explore اِفسِیوں 6:13
5
اِفسِیوں 16:6-17
اِس کے علاوہ ایمان کی ڈھال بھی اُٹھائے رکھیں، کیونکہ اِس سے آپ ابلیس کے جلتے ہوئے تیر بجھا سکتے ہیں۔ اپنے سر پر نجات کا خود پہن کر ہاتھ میں روح کی تلوار جو اللہ کا کلام ہے تھامے رکھیں۔
Explore اِفسِیوں 6:16-17
6
اِفسِیوں 14:6-15
اب یوں کھڑے ہو جائیں کہ آپ کی کمر میں سچائی کا پٹکا بندھا ہوا ہو، آپ کے سینے پر راست بازی کا سینہ بند لگا ہو اور آپ کے پاؤں میں ایسے جوتے ہوں جو صلح سلامتی کی خوش خبری سنانے کے لئے تیار رہیں۔
Explore اِفسِیوں 6:14-15
7
اِفسِیوں 10:6
ایک آخری بات، خداوند اور اُس کی زبردست قوت میں طاقت ور بن جائیں۔
Explore اِفسِیوں 6:10
8
اِفسِیوں 2:6-3
کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے، ”اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا۔“ یہ پہلا حکم ہے جس کے ساتھ ایک وعدہ بھی کیا گیا ہے، ”پھر تُو خوش حال اور زمین پر دیر تک جیتا رہے گا۔“
Explore اِفسِیوں 6:2-3
9
اِفسِیوں 1:6
بچو، خداوند میں اپنے ماں باپ کے تابع رہیں، کیونکہ یہی راست بازی کا تقاضا ہے۔
Explore اِفسِیوں 6:1
Home
Bible
Plans
Videos