یوں یسعیاہ نبی کے الفاظ پورے ہوئے جو اُس کی کتاب میں درج ہیں:
’ریگستان میں ایک آواز پکار رہی ہے،
رب کی راہ تیار کرو!
اُس کے راستے سیدھے بناؤ۔
لازم ہے کہ ہر وادی بھر دی جائے،
ضروری ہے کہ ہر پہاڑ اور بلند جگہ میدان بن جائے۔
جو ٹیڑھا ہے اُسے سیدھا کیا جائے،
جو ناہموار ہے اُسے ہموار کیا جائے۔
اور تمام انسان اللہ کی نجات دیکھیں گے۔‘