1
۱-کُرِنتھِیوں 58:15
کِتابِ مُقادّس
پس اَے میرے عزِیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری مِحنت خُداوند میں بے فائِدہ نہیں ہے۔
Compare
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:58
2
۱-کُرِنتھِیوں 57:15
مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:57
3
۱-کُرِنتھِیوں 33:15
فرِیب نہ کھاؤ۔ بُری صُحبتیں اچھّی عادتوں کو بِگاڑ دیتی ہیں۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:33
4
۱-کُرِنتھِیوں 10:15
لیکن جو کُچھ ہُوں خُدا کے فضل سے ہُوں اور اُس کا فضل جو مُجھ پر ہُؤا وہ بے فائِدہ نہیں ہُؤا بلکہ مَیں نے اُن سب سے زِیادہ مِحنت کی اور یہ میری طرف سے نہیں ہُوئی بلکہ خُدا کے فضل سے جو مُجھ پر تھا۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:10
5
۱-کُرِنتھِیوں 55:15-56
اَے مَوت تیری فتح کہاں رہی؟ اَے مَوت تیرا ڈنک کہاں رہا؟ مَوت کا ڈنک گُناہ ہے اور گُناہ کا زور شرِیعت ہے۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:55-56
6
۱-کُرِنتھِیوں 51:15-52
دیکھو مَیں تُم سے بھید کی بات کہتا ہُوں۔ ہم سب تو نہیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔ اور یہ ایک دَم میں۔ ایک پَل میں۔ پِچھلا نرسِنگا پُھونکتے ہی ہو گا کیونکہ نرسِنگا پُھونکا جائے گا اور مُردے غَیرفانی حالت میں اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:51-52
7
۱-کُرِنتھِیوں 21:15-22
کیونکہ جب آدمی کے سبب سے مَوت آئی تو آدمی ہی کے سبب سے مُردوں کی قِیامت بھی آئی۔ اور جَیسے آدمؔ میں سب مَرتے ہیں وَیسے ہی مسِیح میں سب زِندہ کِئے جائیں گے۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:21-22
8
۱-کُرِنتھِیوں 53:15
کیونکہ ضرُور ہے کہ یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہنے اور یہ مَرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہنے۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:53
9
۱-کُرِنتھِیوں 25:15-26
کیونکہ جب تک کہ وہ سب دُشمنوں کو اپنے پاؤں تلے نہ لے آئے اُس کو بادشاہی کرنا ضرُور ہے۔ سب سے پِچھلا دُشمن جو نیست کِیا جائے گا وہ مَوت ہے۔
Explore ۱-کُرِنتھِیوں 15:25-26
Home
Bible
Plans
Videos