1
واعِظ 9:4-10
کِتابِ مُقادّس
ایک سے دو بِہتر ہیں کیونکہ اُن کی مِحنت سے اُن کو بڑا فائِدہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گا لیکن اُس پر افسوس جو اکیلا ہے جب وہ گِرتا ہے کیونکہ کوئی دُوسرا نہیں جو اُسے اُٹھا کھڑا کرے۔
Compare
Explore واعِظ 4:9-10
2
واعِظ 12:4
اور اگر کوئی ایک پر غالِب ہو تو دو اُس کا سامنا کر سکتے ہیں اور تِہری ڈوری جلد نہیں ٹُوٹتی۔
Explore واعِظ 4:12
3
واعِظ 11:4
پِھر اگر دو اِکٹّھے لیٹیں تو گرم ہوتے ہیں پر اکیلا کیوں کر گرم ہو سکتا ہے؟
Explore واعِظ 4:11
4
واعِظ 6:4
ایک مُٹّھی بھر جو چَین کے ساتھ ہو اُن دو مُٹِّھیوں سے بِہتر ہے جِن کے ساتھ مِحنت اور ہوا کی چران ہو۔
Explore واعِظ 4:6
5
واعِظ 4:4
پِھر مَیں نے ساری مِحنت کے کام اور ہر ایک اچّھی دست کاری کو دیکھا کہ اِس کے سبب سے آدمی اپنے ہمسایہ سے حسد کرتا ہے۔ یہ بھی بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔
Explore واعِظ 4:4
6
واعِظ 13:4
مِسکِین اور دانِش مند لڑکا اُس بُوڑھے بے وقُوف بادشاہ سے جِس نے نصِیحت سُننا ترک کر دِیا بِہتر ہے۔
Explore واعِظ 4:13
Home
Bible
Plans
Videos