1
واعِظ 10:9
کِتابِ مُقادّس
جو کام تیرا ہاتھ کرنے کو پائے اُسے مقدُور بھر کر کیونکہ پاتال میں جہاں تُو جاتا ہے نہ کام ہے نہ منصُوبہ۔ نہ عِلم نہ حِکمت۔
Compare
Explore واعِظ 9:10
2
واعِظ 11:9
پِھر مَیں نے توِجُّہ کی اور دیکھا کہ دُنیا میں نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح اور نہ روٹی دانِش مند کو مِلتی ہے نہ دَولت عقل مندوں کو اور نہ عِزّت اہلِ خِرد کو بلکہ اُن سب کے لِئے وقت اور حادِثہ ہے۔
Explore واعِظ 9:11
3
واعِظ 9:9
اپنی بطالت کی زِندگی کے سب دِن جو اُس نے دُنیا میں تُجھے بخشی ہے ہاں اپنی بطالت کے سب دِن اُس بِیوی کے ساتھ جو تیری پِیاری ہے عَیش کر لے کہ اِس زِندگی میں اور تیری اُس مِحنت کے دَوران میں جو تُو نے دُنیا میں کی تیرا یِہی بخرہ ہے۔
Explore واعِظ 9:9
4
واعِظ 7:9
اپنی راہ چلا جا۔ خُوشی سے اپنی روٹی کھا اور خُوش دِلی سے اپنی مَے پی کیونکہ خُدا تیرے اعمال کو قبُول کر چُکا ہے۔
Explore واعِظ 9:7
5
واعِظ 18:9
حِکمت لڑائی کے ہتھیاروں سے بِہتر ہے۔ لیکن ایک گُنہگار بُہت سی نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔
Explore واعِظ 9:18
6
واعِظ 17:9
دانِشوروں کی باتیں جو آہِستگی سے کہی جاتی ہیں احمقوں کے سردار کے شور سے زِیادہ سُنی جاتی ہیں۔
Explore واعِظ 9:17
7
واعِظ 5:9
کیونکہ زِندہ جانتے ہیں کہ وہ مَریں گے پر مُردے کُچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لِئے اَور کُچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔
Explore واعِظ 9:5
Home
Bible
Plans
Videos