1
یسعیاہ 3:45
کِتابِ مُقادّس
اور مَیں ظُلمات کے خزانے اور پوشِیدہ مکانوں کے دفِینے تُجھے دُوں گا تاکہ تُو جانے کہ مَیں خُداوند اِسرائیل کا خُدا ہُوں جِس نے تُجھے نام لے کر بُلایا ہے۔
Compare
Explore یسعیاہ 45:3
2
یسعیاہ 2:45
مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گا اور ناہموار جگہوں کو ہموار بنا دُوں گا۔ مَیں پِیتل کے دروازوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرُوں گا اور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالُوں گا۔
Explore یسعیاہ 45:2
3
یسعیاہ 5:45-6
مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں۔ میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔ مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔ تاکہ مشرِق سے مغرِب تک لوگ جان لیں کہ میرے سِوا کوئی نہیں۔ مَیں ہی خُداوند ہُوں میرے سِوا کوئی دُوسرا نہیں۔
Explore یسعیاہ 45:5-6
4
یسعیاہ 7:45
مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔ مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں۔ مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔
Explore یسعیاہ 45:7
5
یسعیاہ 22:45
اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو! تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔
Explore یسعیاہ 45:22
6
یسعیاہ 1:45
خُداوند اپنے ممسُوح خورس کے حق میں یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے اُس کا دہنا ہاتھ پکڑا کہ اُمّتوں کو اُس کے سامنے زیر کرُوں اور بادشاہوں کی کمریں کُھلوا ڈالُوں اور دروازوں کو اُس کے لِئے کھول دُوں اور پھاٹک بند نہ کِئے جائیں گے۔
Explore یسعیاہ 45:1
7
یسعیاہ 23:45
مَیں نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے۔ کلامِ صِدق میرے مُنہ سے نِکلا ہے اور وہ ٹلے گا نہیں کہ ہر ایک گُھٹنا میرے حضُور جُھکے گا اور ہر ایک زُبان میری قَسم کھائے گی۔
Explore یسعیاہ 45:23
8
یسعیاہ 4:45
مَیں نے اپنے خادِم یعقُوبؔ اور اپنے برگُزِیدہ اِسرائیل کی خاطِر تُجھے نام لے کر بُلایا۔ مَیں نے تُجھے ایک لقب بخشا۔ اگرچہ تُو مُجھ کو نہیں جانتا۔
Explore یسعیاہ 45:4
Home
Bible
Plans
Videos