جِس طرح بُہتیرے تُجھ کو دیکھ کر دنگ ہو گئے
(اُس کا چِہرہ ہر ایک بشر سے زائِد اور اُس کا جِسم
بنی آدمؔ سے زِیادہ بِگڑ گیا تھا)۔
اُسی طرح وہ بُہت سی قَوموں کو پاک کرے گا۔
اور بادشاہ اُس کے سامنے خاموش ہوں گے
کیونکہ جو کُچھ اُن سے کہا نہ گیا تھا وہ دیکھیں گے
اور جو کُچھ اُنہوں نے سُنا نہ تھا وہ سمجھیں گے۔