کیونکہ جِس طرح آسمان سے بارِش ہوتی اور برف پڑتی ہے
اور پِھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمِین کو سیراب کرتی ہے
اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعِث ہوتی ہے
تاکہ بونے والے کو بِیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔
اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔
وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا
بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا
اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔