جَیسا یسعیاہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہ
بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ
خُداوند کی راہ تیّار کرو۔
اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔
ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی
اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا
اور جو ٹیڑھا ہے سیدھا
اور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنے گا۔
اور ہر بشر خُدا کی نجات دیکھے گا۔