1
امثال 25:11
کِتابِ مُقادّس
فیّاض دِل موٹا ہو جائے گا اور سیراب کرنے والا خُود بھی سیراب ہو گا۔
Compare
Explore امثال 11:25
2
امثال 24:11
کوئی تو بِتھراتا ہے پر تَو بھی ترقّی کرتا ہے اور کوئی واجِبی خرچ سے دریغ کرتا ہے پر تَو بھی کنگال ہے۔
Explore امثال 11:24
3
امثال 2:11
تکبُّر کے ہمراہ رُسوائی آتی ہے لیکن خاکساروں کے ساتھ حِکمت ہے۔
Explore امثال 11:2
4
امثال 14:11
نیک صلاح کے بغَیر لوگ تباہ ہوتے ہیں لیکن صلاح کاروں کی کثرت میں سلامتی ہے۔
Explore امثال 11:14
5
امثال 30:11
صادِق کا پَھل حیات کا درخت ہے اور جو دانِش مند ہے دِلوں کو موہ لیتا ہے۔
Explore امثال 11:30
6
امثال 13:11
جو کوئی لُتراپن کرتا پِھرتا ہے راز فاش کرتا ہے لیکن جِس میں وفا کی رُوح ہے وہ رازدار ہے۔
Explore امثال 11:13
7
امثال 17:11
رحم دِل اپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا ہے لیکن بے رحم اپنے جِسم کو دُکھ دیتا ہے۔
Explore امثال 11:17
8
امثال 28:11
جو اپنے مال پر بھروسا کرتا ہے گِر پڑے گا لیکن صادِق ہرے پتّوں کی طرح سرسبز ہوں گے۔
Explore امثال 11:28
9
امثال 4:11
قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت مَوت سے رہائی دیتی ہے۔
Explore امثال 11:4
10
امثال 3:11
راست بازوں کی راستی اُن کی راہنُما ہو گی لیکن دغابازوں کی کج رَوی اُن کو برباد کرے گی۔
Explore امثال 11:3
11
امثال 22:11
بے تِمیز عَورت میں خُوب صُورتی گویا سُؤر کی ناک میں سونے کی نَتھ ہے۔
Explore امثال 11:22
12
امثال 1:11
دغا کے ترازُو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن پُورا باٹ اُس کی خُوشی ہے۔
Explore امثال 11:1
Home
Bible
Plans
Videos