اَے میرے بیٹے! اگر تُو میری باتوں کو قبُول کرے اور میرے فرمان کو نِگاہ میں رکھّے۔ اَیسا کہ تُو حِکمت کی طرف کان لگائے اور فہم سے دِل لگائے بلکہ اگر تُو عقل کو پُکارے اور فہم کے لِئے آواز بُلند کرے اور اُس کو اَیسا ڈھُونڈے جَیسے چاندی کو اور اُس کی اَیسی تلاش کرے جَیسی پوشِیدہ خزانوں کی تو تُو خُداوند کے خَوف کو سمجھے گا اور خُدا کی معرفت کو حاصِل کرے گا