1
1 کُرِنتھِیوں 4:13-5
اُردو ہم عصر ترجُمہ
مَحَبّت صَابر اَور مہربان ہوتی ہے۔ حَسد نہیں کرتی، شیخی نہیں مارتی، گھمنڈ نہیں کرتی۔ بَدتمیزی نہیں کرتی، خُود غرض نہیں ہوتی، طیش میں نہیں آتی، بدگُمانی نہیں کرتی۔
Compare
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:4-5
2
1 کُرِنتھِیوں 7:13
سَب کا پردہ رکھتی ہے، ہمیشہ بھروسہ کرتی ہے، ہمیشہ اُمّید رکھتی ہے، ہمیشہ برداشت سے کام لیتی ہے۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:7
3
1 کُرِنتھِیوں 6:13
مَحَبّت ناراستی سے خُوش نہیں ہوتی ہے بَلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:6
4
1 کُرِنتھِیوں 13:13
غرض ایمان، اُمّید اَور مَحَبّت یہ تینوں دائمی ہیں لیکن مَحَبّت اِن میں افضل ہے۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:13
5
1 کُرِنتھِیوں 8:13
مَحَبّت لازوال ہے۔ نبوّتیں موقُوف ہو جایٔیں گی؛ زبانیں جاتی رہیں گی؛ علم مِٹ جائے گا۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:8
6
1 کُرِنتھِیوں 1:13
اگرمیں اِنسانوں اَور فرشتوں کی زبانیں بولوں لیکن مَحَبّت سے خالی رہُوں تو میں ٹھنٹھناتے ہویٔے پیتل یا جھَنجھَناتی ہُوئی جھانجھ کی مانِند ہُوں۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:1
7
1 کُرِنتھِیوں 2:13
اگر مُجھے نبُوّت کرنے کی نِعمت مِل جائے اَور میں ہر راز اَور ہر علم سے واقف ہو جاؤں اَور میرا ایمان اِتنا کامِل ہو کہ پہاڑوں کو سَرکا دُوں، لیکن مَحَبّت سے خالی رہُوں، تو میں کچھ بھی نہیں۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:2
8
1 کُرِنتھِیوں 3:13
اَور اگر اَپنا سارا مال غریبوں میں بانٹ دُوں اَور اَپنا بَدن قُربانی کے طور پر جلائے جانے کے لیٔے دے دُوں اَور مَحَبّت سے خالی رہُوں تو مُجھے کویٔی فائدہ نہیں۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:3
9
1 کُرِنتھِیوں 11:13
جَب میں بچّہ تھا تو بچّے کی طرح بولتا تھا، بچّے کی سِی سوچ رکھتا تھا۔ لیکن جَب جَوان ہُوا تو بچپن کی باتیں چھوڑ دیں۔
Explore 1 کُرِنتھِیوں 13:11
Home
Bible
Plans
Videos