لیکن خُدا کا شُکر ہے کہ وہ المسیؔح میں ہمیں ہمیشہ فاتحانہ جَشن میں لیٔے پھرتاہے اَور اَپنے علم کی خُوشبُو ہمارے وسیلہ سے ہر جگہ پھیلاتا ہے۔ کیونکہ خُدا کے نَزدیک ہم المسیؔح کی وہ خُوشبُو ہیں جو نَجات پانے وَالوں اَور ہلاک ہونے وَالوں، دونوں ہی کے لیٔے ہے۔