1
2 کُرِنتھِیوں 18:4
اُردو ہم عصر ترجُمہ
لہٰذا ہم دیکھی ہُوئی چیزوں پر نہیں، بَلکہ اَندیکھی چیزوں پر نظر کرتے ہیں، کیونکہ دیکھی ہُوئی چیزیں چند روزہ ہیں، مگر اَندیکھی ہمیشہ کے لیٔے ہیں۔
Compare
Explore 2 کُرِنتھِیوں 4:18
2
2 کُرِنتھِیوں 16:4-17
اِس لیٔے ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔ خواہ ہماری ظاہری طور سے جِسمانی قُوّت کم ہوتی جا رہی ہے، لیکن باطنی رُوحانی قُوّت روز بروزبڑھتی جا رہی ہے۔ ہماری یہ مَعمولی سِی مُصیبت جو کہ عارضی ہے ہمارے لیٔے اَیسا اَبدی جلال پیدا کر رہی ہے جو ہمارے قیاس سے باہر ہے۔
Explore 2 کُرِنتھِیوں 4:16-17
3
2 کُرِنتھِیوں 8:4-9
ہم ہر طرف سے دبائے جاتے ہیں، لیکن کُچلے نہیں جاتے؛ پریشان تو ہوتے ہیں، لیکن نا اُمّید نہیں ہوتے؛ ستائے جاتے ہیں، لیکن اکیلے نہیں چھوڑے جاتے؛ زخم کھاتے ہیں، لیکن ہلاک نہیں ہوتے۔
Explore 2 کُرِنتھِیوں 4:8-9
4
2 کُرِنتھِیوں 7:4
لیکن ہمارے پاس یہ خزانہ مِٹّی کے برتنوں میں رکھا گیا ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لامحدود قُدرت خُدا کی طرف سے ہے نہ کہ ہماری طرف سے۔
Explore 2 کُرِنتھِیوں 4:7
5
2 کُرِنتھِیوں 4:4
چونکہ اِس جہان کے جھُوٹے خُدا نے اُن بےاِعتقادوں کی عقل کو اَندھا کر دیا ہے، اِس لیٔے وہ خُدا کی صورت یعنی المسیؔح کے جلال کی خُوشخبری کی رَوشنی کو دیکھنے سے محروم ہیں۔
Explore 2 کُرِنتھِیوں 4:4
6
2 کُرِنتھِیوں 6:4
اِس لیٔے کہ وہ خُدا جِس نے فرمایا: ”تاریکی میں سے نُور چمکے،“ وُہی ہمارے دلوں میں چمکا تاکہ ہم پہچان سکیں کہ جو نُور عیسیٰ المسیؔح کے چہرہ سے جلوہ گر ہے وہ خُدا کے جلال کا نُور ہے۔
Explore 2 کُرِنتھِیوں 4:6
Home
Bible
Plans
Videos