1
یعقُوب 17:3
اُردو ہم عصر ترجُمہ
لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دل، تربّیت پزیر، رحم دل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دل ہوتی ہے۔
Compare
Explore یعقُوب 3:17
2
یعقُوب 13:3
تُم میں کون دانشمند اَور سمجھدار ہے؟ جو اَیسا ہو وہ اَپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسیلہ سے اُس حلیمی کے ساتھ ظاہر کرے جو حِکمت سے پیدا ہوتی ہے۔
Explore یعقُوب 3:13
3
یعقُوب 18:3
اَور صُلح کرانے والے اَمن کا بیج بو کر، راستبازی کی فصل کاٹتے ہیں۔
Explore یعقُوب 3:18
4
یعقُوب 16:3
کیونکہ جہاں جلن اَور خُود غرضی ہوتی ہے وہاں فساد اَور ہر طرح کا بُرا کام بھی پایا جاتا ہے۔
Explore یعقُوب 3:16
5
یعقُوب 9:3-10
اِسی زبان سے ہم اَپنے خُداوؔند اَور خُدا باپ کی حَمد کرتے ہیں اَور اِسی سے اِنسانوں کو جو خُدا کی صورت پر پیدا ہویٔے ہیں، بَددعا دیتے ہیں۔ ایک ہی مُنہ سے برکت اَور بَددعا نکلتی ہے۔ اَے میرے بھائیوں اَور بہنوں! اَیسا تو نہیں ہونا چاہئے۔
Explore یعقُوب 3:9-10
6
یعقُوب 6:3
زبان بھی ایک آگ کی مانند ہے۔ زبان ہمارے اَعضا میں ناراستی کا ایک عالِم ہے جو سارے جِسم کو داغ دار کردیتی ہے۔ اَور ساری زندگی میں آگ لگا دیتی ہے اَور خُود جہنّم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔
Explore یعقُوب 3:6
7
یعقُوب 8:3
لیکن کویٔی اِنسان زبان کو قابُو میں نہیں کر سَکتا۔ یہ مہلک زہر اُگلنے والی وہ بَلا ہے جسے روکا نہیں جا سَکتا۔
Explore یعقُوب 3:8
8
یعقُوب 1:3
اَے میرے بھائیوں اَور بہنوں! تُم میں سے بہت سے لوگ اُستاد نہ بنیں کیونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم اُستادوں کی دُوسروں کے مقابلہ میں زِیادہ سختی سے اِنصاف کیا جایٔےگا۔
Explore یعقُوب 3:1
Home
Bible
Plans
Videos