زبور 5
5
حفاظت کے لئے دعا
1داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اِسے بانسری کے ساتھ گانا ہے۔
اے رب، میری باتیں سن، میری آہوں پر دھیان دے!
2اے میرے بادشاہ، میرے خدا، مدد کے لئے میری چیخیں سن، کیونکہ مَیں تجھ ہی سے دعا کرتا ہوں۔
3اے رب، صبح کو تُو میری آواز سنتا ہے، صبح کو مَیں تجھے سب کچھ ترتیب سے پیش کر کے جواب کا انتظار کرنے لگتا ہوں۔
4کیونکہ تُو ایسا خدا نہیں ہے جو بےدینی سے خوش ہو۔ جو بُرا ہے وہ تیرے حضور نہیں ٹھہر سکتا۔
5مغرور تیرے حضور کھڑے نہیں ہو سکتے، بدکار سے تُو نفرت کرتا ہے۔
6جھوٹ بولنے والوں کو تُو تباہ کرتا، خوں خوار اور دھوکے باز سے رب گھن کھاتا ہے۔
7لیکن مجھ پر تُو نے بڑی مہربانی کی ہے، اِس لئے مَیں تیرے گھر میں داخل ہو سکتا، مَیں تیرا خوف مان کر تیری مُقدّس سکونت گاہ کے سامنے سجدہ کرتا ہوں۔
8اے رب، اپنی راست راہ پر میری راہنمائی کر تاکہ میرے دشمن مجھ پر غالب نہ آئیں۔ اپنی راہ کو میرے آگے ہموار کر۔
9کیونکہ اُن کے منہ سے ایک بھی قابلِ اعتماد بات نہیں نکلتی۔ اُن کا دل تباہی سے بھرا رہتا، اُن کا گلا کھلی قبر ہے، اور اُن کی زبان چِکنی چپڑی باتیں اُگلتی رہتی ہے۔
10اے رب، اُنہیں اُن کے غلط کام کا اجر دے۔ اُن کی سازشیں اُن کی اپنی تباہی کا باعث بنیں۔ اُنہیں اُن کے متعدد گناہوں کے باعث نکال کر منتشر کر دے، کیونکہ وہ تجھ سے سرکش ہو گئے ہیں۔
11لیکن جو تجھ میں پناہ لیتے ہیں وہ سب خوش ہوں، وہ ابد تک شادیانہ بجائیں، کیونکہ تُو اُنہیں محفوظ رکھتا ہے۔ تیرے نام کو پیار کرنے والے تیرا جشن منائیں۔
12کیونکہ تُو اے رب، راست باز کو برکت دیتا ہے، تُو اپنی مہربانی کی ڈھال سے اُس کی چاروں طرف حفاظت کرتا ہے۔
Currently Selected:
زبور 5: URDGVU
Highlight
Share
Copy
Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in
Copyright © 2019 Urdu Geo Version. CC-BY-NC-ND

: