YouVersion Logo
Search Icon

2 پطرس 2

2
جھُوٹے اُستاد اَور اُن کی تباہی
1جِس طرح بنی اِسرائیلؔ میں جھُوٹے نبی مَوجُود تھے اُسی طرح تمہارے درمیان بھی جھُوٹے اُستاد ہوں گے۔ جو پوشیدہ طور پر ہلاک کرنے والی بدعتیں شروع کریں گے اَور اُس آقا المسیؔح کا بھی اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں قِیمت ادا کر کے چھُڑایا ہے۔ اَیسی باتوں سے یہ لوگ جلد ہی اَپنے اُوپر ہلاکت لائیں گے۔ 2اَور بہت سے لوگ اُن کی شَہوت پرستی کی پیروی کریں گے جِن کی وجہ سے راہِ حق کی بدنامی ہوگی۔ 3اَور لالچ کے سبب سے اَیسے اُستاد تُمہیں فرضی قصّے سُنا کر تُم سے ناجائز فائدہ اُٹھائیں گے۔ لیکن اُن پر بہت پہلے ہی سزا کا حُکم ہو چُکاہے اَور اُن کی ہلاکت جلد ہونے والی ہے۔
4کیونکہ جَب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کو نہیں بَخشا بَلکہ جہنّم میں بھیج کر تاریکی کی زنجیروں میں جکڑ دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حِراست میں رہیں۔#2‏:4 پیدا 6‏:1‏-4‏‏ 5اَور نہ قدیم زمانے کے لوگوں کو بَخشا، بَلکہ بے دین دُنیا پر سیلاب بھیج کر ہلاک کر دیا اَور صِرف راستبازی کی مُنادی کرنے والے حضرت نُوحؔ اَور سات دیگر اَشخاص کو بچا لیا۔ 6اَور خُدا نے سدُومؔ اَور عمُورہؔ کے شہروں کو مُجرم قرار دے کر جَلا کر راکھ کر دیا تاکہ آئندہ زمانہ کے بےدینوں کے لیٔے عِبرت ہو کہ اُن کے ساتھ کَیسا سلُوک کیا جایٔےگا۔ 7اَور خُدا نے راستباز حضرت لُوطؔ کو جو بےدینوں کے ناپاک چال چلن سے تنگ آ چُکے تھے، بچا لیا۔ 8کیونکہ وہ راستباز شخص اُن کے درمیان رہ کر اُن کے بے شَرع کاموں کو دِن رات دیکھتا اَور سُنتا رہتا تھا اَور اُس کا پاک دل اَندر ہی اَندر سخت تکلیف میں رہتا تھا۔ 9تو یہ ظاہر ہے کہ خُداوؔند راستبازوں کو آزمائشوں سے بچانا جانتا ہے اَور بدکاروں کو روزِ عدالت تک سزا میں گِرفتار رکھنا بھی جانتا ہے۔ 10خصوصاً اُن کو جو جِسم کی ناپاک شَہوتوں کے غُلام ہو جاتے ہیں اَور اِختیّار وَالوں کو ناچیز جانتے ہیں۔
یہ لوگ گُستاخ اَور مغروُر ہیں اَور آسمانی مخلُوق پر کُفر بکنے سے نہیں ڈرتے، 11اگرچہ فرشتے طاقت اَور قُدرت میں اِن سے افضل ہیں لیکن وہ بھی خُداوؔند کے حُضُور میں اُن پر لَعن طَعن کے ساتھ اِلزام لگانے کی جُرأت نہیں کرتے۔ 12مگر یہ جھُوٹے اُستاد جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو فطری طور پر شِکار کیٔے جانے اَور ہلاک ہونے کے لیٔے پیدا ہویٔے ہیں اَور یہ لوگ جانوروں کی مانند ہلاک ہو جایٔیں گے۔
13یہ اَپنے بُرے کاموں کا بدلہ پائیں گے۔ اِن کو دِن دہاڑے عیّاشی کرنے میں مزا آتا ہے۔ یہ لوگ مکرُوہ داغ اَور عیب والے ہیں، یہ تمہارے ساتھ مَحَبّت کی ضیافتوں میں شریک ہوکر اَپنی دغابازیوں سے عیش و عشرت کرتے ہیں۔ 14اِن کی آنکھوں میں زناکاری بَسی رہتی ہیں۔ یہ گُناہ سے باز نہیں رہ سکتے۔ یہ کمزور دلوں کو پھانسنا خُوب جانتے ہیں؛ اِن کے دل لالچ سے بھرے ہویٔے ہیں۔ یہ لعنت کے فرزند ہیں۔ 15یہ لوگ سیدھی راہ چھوڑکر گمراہ ہو گیٔے ہیں اَور بعُورؔ کے بیٹے بِلعاؔم کی راہ چل پڑے ہیں جِس نے ناراستی کی کمائی کو عزیز جانا۔ 16لیکن اُس کی بے زبان گدھی نے اُس کی خطا پر اُسے ملامت کی اَور اِنسان کی طرح کلام کرکے اُسے اُس نبی کی دیوانگی سے باز رکھا۔#2‏:16 گِن 22‏:21‏-35‏‏
17یہ لوگ اَندھے کنوئیں ہیں اَور اُس کُہر کی مانند ہیں جسے تیز ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔ جہنّم کی سخت تاریکی اُن کے لئے مُقرّر کر دی گئی ہے۔ 18یہ لوگ مغروُر ہیں، بےہوُدہ بکواس کرتے رہتے ہیں اَور شَہوت پرستی کے ذریعہ اُن لوگوں کو پھر سے نَفسانی خواہشات میں پھنسا دیتے ہیں جو ابھی گمراہی میں سے بچ کر نِکل ہی رہے ہیں۔ 19یہ اُن سے تو آزادی کا وعدہ کرتے ہیں مگر خُود بدی کے غُلام ہیں کیونکہ جو شخص جِس سے مغلُوب ہے وہ اُسی کا غُلام ہے۔ 20اگر اَیسے لوگ جو اَپنے خُداوؔند اَور مُنجّی عیسیٰ المسیؔح کو پہچان کر دُنیا کی خرابیوں سے بچ نکلنے کے باوُجُود بھی، پھر سے اُن میں پھنس کر اُن کا شِکار ہونے لگیں تو اُن کی بعد کی حالت پہلی حالت سے زِیادہ بَدتر ہوتی ہے۔ 21کیونکہ اُن کے لیٔے تو یہی بہتر تھا کہ وہ راستبازی کی راہ سے کبھی واقف ہی نہیں ہوتے، مُقابلِے اِس کے کہ راستبازی کی راہ جان لینے کے بعد بھی اُس پاک حُکم سے پھر گیٔے جو اُنہیں دیا گیا تھا۔ 22اُن پر تو یہ مثال صادق آتی ہے، ”کُتّا اَپنی قَے کو پھر سے چٹ کر جاتا ہے،“#2‏:22 امثا 26‏:11‏‏ اَور، ”نہلائی ہُوئی سُؤرنی لَوٹنے کے لیٔے کیچڑ کی طرف۔“

Currently Selected:

2 پطرس 2: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in