YouVersion Logo
Search Icon

2 تھِسّلُنیِکیوں 3

3
دعا کی درخواست
1غرض اَے بھائیو اَور بہنوں! ہمارے لیٔے دعا کرو کہ ہمارے ذریعہ خُداوؔند کا کلام جلد پھیل جائے، اَور جلال پایٔے جَیسا تُم میں ہُواہے۔ 2اَور ہم بُرے اَور کَج رَو لوگوں سے بچے رہیں کیونکہ سَب میں ایمان نہیں ہے۔ 3لیکن خُداوؔند وفادار ہے۔ وہ تُمہیں مضبُوط کرے گا اَور شیطانی حملوں سے محفوظ رکھےگا۔ 4ہمیں خُداوؔند میں یقین ہے کہ جو حُکم ہم نے تُمہیں دئیے تھے، تُم اُن پر عَمل کرتے ہو اَور کرتے رہوگے۔ 5خُداوؔند تمہارے دلوں کو خُدا کی مَحَبّت اَور خُداوؔند المسیؔح کے صبر کی طرف راغِب کرے۔
کاہلی سے بچو
6اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم اَپنے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے نام میں تُمہیں حُکم دیتے ہیں کہ ہر اُس مومِن بھایٔی سے دُور رہو جو کام سے جی چُراتا ہے، اَور اُس تعلیم کے مُطابق نہیں چلتا جو ہم نے دی ہے۔ 7تُم آپ جانتے ہو کہ تُمہیں کِس طرح ہماری مانِند چلنا چاہئے۔ کیونکہ جَب ہم تمہارے ساتھ تھے تو کاہل نہیں تھے، 8ہم کسی کی مُفت کی روٹی نہیں کھاتے تھے۔ بَلکہ، رات دِن محنت مشقّت کرتے تھے، تاکہ ہم تُم میں سے کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ 9اِس لیٔے نہیں کہ ہمارا تُم پر کویٔی حق نہ تھا، بَلکہ اِس لیٔے کہ اَیسا نمونہ بنو جِس پر تُم چل سکو۔ 10اَور جَب ہم تمہارے پاس تھے تَب بھی ہمارا یہی حُکم تھا: ”جو آدمی کام نہیں کرے گا وہ کھانے سے بھی محروم رہے گا۔“
11ہم نے سُنا ہے کہ تُم میں بعض اَیسے بھی ہیں جو محنت سے جی چُراتے ہیں۔ اَور وہ خُود تو کچھ کرتے نہیں؛ مگر دُوسروں کے کام میں دخل دیتے ہیں۔ 12اَیسے لوگوں کو ہم خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے نام سے حُکم دیتے ہیں اَور نصیحت کرتے ہیں کہ وہ خَاموشی سے اَپنا کام کریں اَور محنت کی روٹی کھایٔیں۔ 13اَور تُم بھائیوں اَور بہنوں، نیک کام کرنے میں کبھی ہِمّت نہ ہارو۔
14اگر کویٔی ہمارے خط میں لکھی ہُوئی نصیحت کو نہ مانے تو اُن پر نگاہ رکھو، اَور اُن سے مِلنا جُلنا چھوڑ دو، تاکہ وہ شرمندہ ہوں۔ 15لیکن اُنہیں دُشمن نہ سمجھو، بَلکہ اَپنا مومِن ساتھی سمجھ کر اُن کو نصیحت کرو۔
سلام و مُبارکبادی
16اَب خُداوؔند جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے خُود ہی ہر حالت میں تُمہیں اِطمینان بَخشے۔ خُداوؔند عیسیٰ تُم سَب کے ساتھ ہوں!
17میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ سلام لِکھتا ہُوں، ہر خط میں میرا یہی نِشان ہے۔ میں اِسی طرح لِکھتا ہُوں۔
18ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا فضل تُم سَب پر ہوتا رہے۔

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in