YouVersion Logo
Search Icon

زبُور 133

133
زبُور 133
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔
1یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے
کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں!
2یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا،
اَور داڑھی تک جا پہُنچا،
یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک،
اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔
3گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے
جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔
کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت،
بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔

Currently Selected:

زبُور 133: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in