لُوقا 31:24-32

لُوقا 31:24-32 UCV

تَب اُن کی آنکھیں کھُل گئیں اَور اُنہُوں نے حُضُور کو پہچان لیا، اَور حُضُور عیسیٰ اُن کی نظروں سے غائب ہو گیٔے۔ اُنہُوں نے آپَس میں کہا، ”کیا ہمارے دل جوش سے نہیں بھر گیٔے تھے جَب وہ راستے میں ہم سے باتیں کر رہے تھے اَور ہمیں کِتاب مُقدّس سے باتیں سمجھا رہے تھے۔“