نئی سوچ کے7 رہنما اصولنمونہ

اپنے وقت کی حفاظت کریں
آپ کا وقت زیادہ تر کہاں ضائع ہوتا ہے؟
جب میں حال ہی میں ایک ہفتے کے لیے بیمار ہو کر بستر پر تھا، تو مجھے احساس ہوا کہ میں خودبخود زیادہ وقت TikTok پر گزارنے لگا ہوں۔ وہاں سب کچھ بُرا نہیں ہوتا۔ مجھے خاص طور پر مزاحیہ فنکاروں کو دیکھنا پسند ہے کیونکہ ہنسنا کسے پسند نہیں؟
لیکن یہ ایک عادت ہے جو وقت کو بہت جلد ضائع کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ صحت یاب ہونے کے بعد بھی، میں اکثر سوچتا: "بس کام کے درمیان ایک مختصر ویڈیو دیکھ لیتا ہوں۔" اور پھر میں ایک گھنٹہ انٹرنیٹ پر ضائع کر دیتا۔
جب مجھے یہ احساس ہوا تو میں حیران رہ گیا! ایک چھوٹی ویڈیو، سونے سے پہلے، اور دیکھتے ہی دیکھتے آپ نے وہ ایک گھنٹہ کھو دیا جو آپ نے بے معنی چیزوں پر گزار دیا۔
اور جب میں اگلی صبح خود سے سوال کرتا: "کیا تمہیں ان ویڈیوز میں سے کچھ یاد بھی ہے؟ کیا تم نے ان میں سے اپنی زندگی کے لیے کوئی اچھا سبق حاصل کیا؟" جواب ہوتا، "نہیں، کچھ بھی نہیں۔"
شاید آپ کی زندگی میں کوئی اور چیز ہے جو آپ کے وقت اور جگہ کو بہت زیادہ لے رہی ہے۔ یہ چیز کیا ہے؟
آپ صرف زندگی گزارنا نہیں چاہتے بلکہ ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ خدا آپ کی زندگی میں ایک عظیم کام دینا چاہتا ہے۔ اور ہم آسانی سے اس کام کو نظرانداز کر سکتے ہیں اگر ہم اُس کی رہنمائی کے مطابق نہ چلیں۔
خدا نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے بہت کام رکھا ہے، جو ہم نے اُس کی قدرت سے کرنا ہے۔
خدا کا کلام فرماتا ہے:
"مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو مُجھ پر اِیمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہُوں وہ بھی کرے گا بلکہ اِن سے بڑے کام کرے گا کیونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں۔" (یوحنا 14:12)
ہم اس عظیم موقع کو آسانی سے کھو سکتے ہیں اگر ہم وقت ضائع کرنے والی چیزوں اور بے مقصد مصروفیات کے پیچھے چلیں۔
آپ کی زندگی میں بے معنی پن اس جھوٹی سوچ سے بھی آ سکتا ہے کہ خدا آپ کے بارے میں فکر مند نہیں ہو سکتا۔ لیکن یہی وہ لوگ ہیں جنہیں خدا بلا رہا ہے!
"دیکھ! مَیں دروازے پر کھڑا ہُوں اور کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُنے اور دروازہ کھولے تو مَیں اُس کے پاس اندر جاؤں گا اور اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ۔" (مکاشفہ 3:20)
ایمان رکھیں جو آپ خدا کے کلام میں پڑھتے ہیں، اور آپ وہ دیکھیں گے جو ممکن ہے!
آپ اپنی زندگی میں کیا تبدیل کریں گے تاکہ خدا کے مواقع کو ضائع نہ کریں؟
آپ ایک معجزہ ہیں!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

دوست، یہ وقت ہے کہ اپنی سوچ کو تازہ کریں! اگر آپ الجھن میں ہیں اور نئی سمت کی تلاش میں ہیں، تو آئیں، سات دنوں کے دوران سات ایسے بائبلی اصول سیکھیں جو آپ کی سوچ کو بدل کر آپ کو تازہ دم کر دیں گے ۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle