YouVersion Logo
Search Icon

عبرانیوں 8

8
عیسیٰ ہمارا امامِ اعظم
1جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اُس کی مرکزی بات یہ ہے، ہمارا ایک ایسا امامِ اعظم ہے جو آسمان پر جلالی خدا کے تخت کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ 2وہاں وہ مقدِس میں خدمت کرتا ہے، اُس حقیقی ملاقات کے خیمے میں جسے انسانی ہاتھوں نے کھڑا نہیں کیا بلکہ رب نے۔
3ہر امامِ اعظم کو نذرانے اور قربانیاں پیش کرنے کے لئے مقرر کیا جاتا ہے۔ اِس لئے لازم ہے کہ ہمارے امامِ اعظم کے پاس بھی کچھ ہو جو وہ پیش کر سکے۔ 4اگر یہ دنیا میں ہوتا تو امامِ اعظم نہ ہوتا، کیونکہ یہاں امام تو ہیں جو شریعت کے مطلوبہ نذرانے پیش کرتے ہیں۔ 5جس مقدِس میں وہ خدمت کرتے ہیں وہ اُس مقدِس کی صرف نقلی صورت اور سایہ ہے جو آسمان پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے موسیٰ کو ملاقات کا خیمہ بنانے سے پہلے آگاہ کر کے یہ کہا، ”غور کر کہ سب کچھ عین اُس نمونے کے مطابق بنایا جائے جو مَیں تجھے یہاں پہاڑ پر دکھاتا ہوں۔“ 6لیکن جو خدمت عیسیٰ کو مل گئی ہے وہ دنیا کے اماموں کی خدمت سے کہیں بہتر ہے، اُتنی بہتر جتنا وہ عہد جس کا درمیانی عیسیٰ ہے پرانے عہد سے بہتر ہے۔ کیونکہ یہ عہد بہتر وعدوں کی بنیاد پر باندھا گیا۔
7اگر پہلا عہد بےالزام ہوتا تو پھر نئے عہد کی ضرورت نہ ہوتی۔ 8لیکن اللہ کو اپنی قوم پر الزام لگانا پڑا۔ اُس نے کہا،
”رب کا فرمان ہے، ایسے دن آ رہے ہیں
جب مَیں اسرائیل کے گھرانے اور یہوداہ کے گھرانے سے ایک نیا عہد باندھوں گا۔
9یہ اُس عہد کی مانند نہیں ہو گا
جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کے ساتھ
اُس دن باندھا تھا جب مَیں اُن کا ہاتھ پکڑ کر
اُنہیں مصر سے نکال لایا۔
کیونکہ وہ اُس عہد کے وفادار نہ رہے
جو مَیں نے اُن سے باندھا تھا۔
نتیجے میں میری اُن کے لئے فکر نہ رہی۔
10خداوند فرماتا ہے کہ
جو نیا عہد مَیں اُن دنوں کے بعد اُن سے باندھوں گا
اُس کے تحت مَیں اپنی شریعت
اُن کے ذہنوں میں ڈال کر
اُن کے دلوں پر کندہ کروں گا۔
تب مَیں ہی اُن کا خدا ہوں گا، اور وہ میری قوم ہوں گے۔
11اُس وقت سے اِس کی ضرورت نہیں رہے گی
کہ کوئی اپنے پڑوسی یا بھائی کو تعلیم دے کر کہے،
’رب کو جان لو۔‘
کیونکہ چھوٹے سے لے کر بڑے تک
سب مجھے جانیں گے،
12کیونکہ مَیں اُن کا قصور معاف کروں گا
اور آئندہ اُن کے گناہوں کو یاد نہیں کروں گا۔“
13اِن الفاظ میں اللہ ایک نئے عہد کا ذکر کرتا ہے اور یوں پرانے عہد کو متروک قرار دیتا ہے۔ اور جو متروک اور پرانا ہے اُس کا انجام قریب ہی ہے۔

Currently Selected:

عبرانیوں 8: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

Videos for عبرانیوں 8