YouVersion Logo
Search Icon

زبور 131

131
بچے کا سا ایمان
1زیارت کا گیت۔
اے رب، نہ میرا دل گھمنڈی ہے، نہ میری آنکھیں مغرور ہیں۔ جو باتیں اِتنی عظیم اور حیران کن ہیں کہ مَیں اُن سے نپٹ نہیں سکتا اُنہیں مَیں نہیں چھیڑتا۔
2یقیناً مَیں نے اپنی جان کو راحت اور سکون دلایا ہے، اور اب وہ ماں کی گود میں بیٹھے چھوٹے بچے کی مانند ہے، ہاں میری جان چھوٹے بچے#131‏:2 چھوٹے بچے: جس بچے نے ماں کا دودھ پینا چھوڑ دیا ہے۔ کی مانند ہے۔
3اے اسرائیل، اب سے ابد تک رب کے انتظار میں رہ!

Currently Selected:

زبور 131: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in