YouVersion Logo
Search Icon

کلُسّیِوں 1

1
1یہ خط خُدا کی مرضی سے المسیؔح عیسیٰ کے رسول پَولُسؔ#1‏:1 رسول پَولُسؔ یہ پَولُسؔ رسول ہی ہیں جنہوں نے یہ خط لِکھّا تھا جَب کہ تِیمُتھِیُس صِرف آداب تسلیمات میں ہی پَولُسؔ کے ساتھ شامل ہویٔے تھے۔‏ اَور بھایٔی تِیمُتھِیُس کی جانِب سے،
2کُلُسّے شہر کے اُن مُقدّس اَور المسیؔح میں وفادار ساتھی مومِن بھائیوں اَور بہنوں کے نام لِکھّا ہُوا خط:
ہمارے خُدا باپ#1‏:2 باپ کچھ مخطوطات میں باپ اَور خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح لِکھّا ہے۔‏ کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔
شُکر گُزاری اَور دعا
3جَب ہم تمہارے لیٔے دعا کرتے ہیں تو ہمیشہ اَپنے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے باپ، یعنی خُدا کا شُکر اَدا کرتے ہیں، 4کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ تُم خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ پر ایمان رکھتے ہو اَور سَب مُقدّسین سے کِس قدر مَحَبّت کرتے ہو۔ 5تمہارا یہ ایمان اَور مَحَبّت اُس چیز کی اُمّید کے سبب سے ہے جو تمہارے لیٔے آسمان پر جمع کرکے رکھی ہُوئی ہے اَور جِس کا ذِکر تُم نے پہلے ہی انجیل کے برحق کلام میں سُنا تھا 6یہ پیغام جو تمہارے پاس پہُنچ چُکاہے۔ ٹھیک اُسی طرح پُوری دُنیا میں پھیل رہا اَور ترقّی کر رہا ہے، جِس طرح یہ تمہارے درمیان بھی اُسی دِن سے کام کر رہا ہے جِس دِن تُم نے پہلی مرتبہ اِسے سُن کر خُدا کے فضل کی پُوری حقیقت سمجھ لی تھی۔ 7تُم نے اُس کی تعلیم ہمارے عزیز ہم خدمت اِپفِراسؔ سے سیکھی، جو ہماری طرف سے تمہارے درمیان المسیؔح کا وفادار خادِم ہے۔ 8اِپفِراسؔ نے ہمیں بتایا کہ پاک رُوح نے تمہارے اَندر کیسی مَحَبّت پیدا کی ہے۔
9اِس لیٔے جِس دِن سے ہم نے آپ لوگوں سے یہ سَب باتیں سُنی ہیں، ہم بھی تمہارے واسطے خُدا سے بلاناغہ دعا کرتے اَور درخواست کرنے سے باز نہیں آتے کہ تُمہیں خُدا اَپنی مرضی کے علم سے، رُوحانی حِکمت اَور سمجھ سے معموُر کر دے جسے پاک رُوح مُہیّا کرتا ہے۔ 10تاکہ تمہاری زندگی خُداوؔند کے لائق ہو اَور خُداوؔند کو ہر طرح سے خُوش کرنے والی ہو: اَور سَب نیک کام میں پھلدار بنو، اَور خُدا کے علم و عِرفان میں بڑھتے چلے جاؤ، 11تُم لوگوں کے لیٔے ہماری دعا ہے کہ تُم خُدا کی جلالی قُدرت سے مِلنے والی ہر طرح کی قُوّت سے مضبُوط ہوتے جاؤ تاکہ تُم میں بےحَد تحمُّل اَور صبر پیدا ہو، 12اَور خُوشی سے خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے تُمہیں#1‏:12 تُمہیں کُچھ قدیمی مخطوطات میں ہم لِکھّا ہے۔ نُور کی بادشاہی میں اَپنے مُقدّس لوگوں کی مِیراث میں شامل ہونے کے لائق بنایا، 13کیونکہ خُدا نے ہمیں تاریکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اَپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا ہے، 14اُسی عزیز بیٹے کے ذریعہ ہمیں مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی مِلی ہے۔
حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی عظمت
15اِبن خُدا پوشیدہ خُدا کی صورت اَور تمام مخلُوقات میں پہلوٹھے ہیں۔ 16کیونکہ المسیؔح کے وسیلہ سے سَب کچھ خلق کیا گیا: چاہے وہ چیزیں آسمان کی ہوں یا زمین کی، نموُدار ہوں یا پوشیدہ، شاہی تخت ہوں یا اُن کی قُوّتیں، حُکمراں ہوں یا تمام اِختیّار والے۔ سَب چیزیں المسیؔح کے ذریعہ اَور اُن ہی کے خاطِر پیدا ہُوئی ہیں۔ 17وہ سَب چیزوں سے پہلے ہیں اَور المسیؔح میں ہی سَب چیزیں قائِم ہے۔ 18اَور وُہی بَدن یعنی جماعت کا سَر ہیں اَور وُہی پہلے مُردوں میں سے جی اُٹھنے وَالوں میں پہلوٹھے ہیں تاکہ سَب چیزوں میں پہلا درجہ اُن ہی کا ہو۔ 19کیونکہ خُدا کو یہ پسند آیا کہ خُدا کی ساری معموُری المسیؔح میں سکونت کرے، 20اَور المسیؔح کے صلیب پر بہائے گیٔے خُون کے وسیلے سے، سَب چیزوں کا چاہے وہ آسمان کی ہوں، یا زمین کی، اَپنے ساتھ صُلح کر لے۔
21کسی وقت تُم خُدا سے بہت دُور تھے، اَور اَپنے ذہنوں میں دُشمنی رکھ کر بُرے کاموں میں مشغُول تھے۔ 22لیکن اَب اُس نے المسیؔح کی جِسمانی موت کے وسیلہ سے تمہارے ساتھ صُلح کرلی ہے تاکہ وہ تُمہیں پاک، بے عیب اَور بے اِلزام بنا کر اَپنے حُضُور میں پیش کرے۔ 23بشرطیکہ تُم اَپنے ایمان کی پُختہ بُنیاد پر قائِم رہو، اَور اُس خُوشخبری کی اُمّید کو جسے تُم نے سُنا تھا، نہ چھوڑو، جِس کی مُنادی آسمان کے نیچے ساری مخلُوق میں کی گئی، اَور میں پَولُسؔ اُسی کا خادِم بنا۔
جماعت قائِم کرنے میں پَولُسؔ کی محنت
24اَب تمہاری خاطِر دُکھ اُٹھانا بھی میرے لئے خُوشی کا باعث ہے، کیونکہ میں اَپنے جِسم میں المسیؔح کی مُصیبتوں کی کمی کو اُس کے بَدن، یعنی جماعت کی خاطِر پُورا کر رہا ہُوں۔ 25خُدا نے اَپنے کلام کو پُورے طور پر تُمہیں مُنادی کرنے کی ذمّہ داری میرے سُپرد کی اَور مُجھے اَپنی جماعت کا خادِم مُقرّر کیا 26یعنی وہ راز جو تمام زمانوں اَور پُشتوں سے پوشیدہ رہا، لیکن اَب خُدا کے مُقدّسین پر ظاہر ہُواہے۔ 27جنہیں خُدا نے مُنتخب کیا کہ غَیریہُودیوں کے درمیان اُس بیش قیمتی اَور جلالی راز کو ظاہر کرے، وہ راز المسیؔح ہیں جو جلال کی اُمّید ہیں، اَور تُم میں بسے ہویٔے ہیں۔
28ہم اُسی المسیؔح کی مُنادی کرتے، اَور کمال دانائی سے ہر ایک کو نصیحت کرتے اَور تعلیم دیتے ہیں، تاکہ ہر شخص کو المسیؔح میں کامِل کرکے اُسے خُدا کے حُضُور پیش کر سکیں۔ 29اَور اِسی مقصد سے میں المسیؔح کی اُس عظیم قُوّت کے مُوافق جو مُجھ میں تاثیر کرتی ہے، جانفشانی سے سخت محنت اَور جدّوجہد کرتا ہُوں۔

Currently Selected:

کلُسّیِوں 1: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in