YouVersion Logo
Search Icon

عِبرانیوں 1

1
خُدا کا آخِری کلام اِبن خُدا
1گزرے زمانہ میں خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔی مَوقعوں پر اَور مُختلف طریقوں سے نَبیوں کی مَعرفت کلام کیا۔ 2لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔ 3بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نَقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہوئے۔#1‏:3 بائبل کے نقطہ نظر سے یہ دائیں طرف ہے جو اِعزاز کی جگہ ہے۔‏ 4چنانچہ وہ فرشتوں سے اُتنا ہی عظیم ٹھہرا جِتنا اُس نے اُن سے مِیراث میں افضل نام پایاتھا۔
اِبن خُدا فرشتوں سے افضل ہے
5کیونکہ فرشتوں میں سے خُدا نے کب کسی سے کبھی کہا،
”تُو میرا بیٹا ہے؛
آج سے میں تیرا باپ بَن گیا ہُوں؟“#1‏:5 زبُور 2‏:7‏
اَور پھر یہ،
میں اُس کا باپ ہوں گا،
اَور وہ میرا بیٹا ہوگا؟#1‏:5 2 سمو 7‏:14؛ 1 توا 17‏:13‏
6اَور پھر جَب خُدا اَپنے اَبدی پہلوٹھے بیٹے کو دُنیا میں بھیجتا ہے تو فرماتا ہے،
”خُدا کے سَب فرشتے اُسے سَجدہ کریں۔“#1‏:6 اِست 32‏:43؛ زبُور 96‏:7‏
7اَور فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتا ہے،
”وہ اَپنے فرشتوں کو ہوایٔیں،#1‏:7 یُونانی لفظ کے معنی ہیں، ہَوا اَور رُوح۔‏
اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتا ہے۔“#1‏:7 زبُور 104‏:4‏
8مگر بیٹے کے بارے میں فرماتا ہے،
”اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛
تیری بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔
9تُونے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛
اِس لیٔے خُدا، یعنی تیرے خُدا نے تُجھے شادمانی کے تیل سے مَسح کرکے
تیرے ساتھیوں کی نسبت تُمہیں زِیادہ سرفراز کیا۔“#1‏:9 زبُور 45‏:6،7‏
10وہ یہ بھی فرماتا ہے،
”اَے خُداوؔند! تُونے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی،
اَور آسمان تیرے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔
11وہ نِیست ہو جایٔیں گے مگر تُو قائِم رہے گا؛
وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔
12تُو اُنہیں لباس کی مانند لپیٹےگا؛
اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔
لیکن خُداوؔند ہمیشہ سے لاتَبدیل ہے،
اَور خُداوؔند کی زندگی کے سال کبھی ختم نہ ہوں گے۔“#1‏:12 زبُور 102‏:25‏-27‏
13لیکن خُداتعالیٰ نے فرشتوں میں سے کِس سے کبھی فرمایا،
”میری داہنی طرف بیٹھو،
جَب تک میں تمہارے دُشمنوں کو
تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کردُوں؟“#1‏:13 زبُور 110‏:1‏
14کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے وَالوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟

Currently Selected:

عِبرانیوں 1: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

Videos for عِبرانیوں 1