YouVersion Logo
Search Icon

زبُور 112

112
زبُور 112
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے،
اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔
2اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛
راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔
3اُس کا گھر مال و دولت سے بھرا رہتاہے،
اَور اُس کی راستبازی ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔
4تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے،
وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔
5سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا،
وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔
6یقیناً وہ کبھی نہ ڈگمگائے گا؛
راستباز اِنسان ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
7اُسے کسی بُری خبر کا خوف نہ ہوگا؛
اَور اُس کا دِل یَاہوِہ پر توکّل کرنے سے قائِم رہتاہے۔
8اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛
آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔
9اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے،
اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛
اَور اُن کا سینگ#112‏:9 سینگ طاقت باعزّت بُلند کیا جائے گا۔
10بدکار یہ دیکھ کر کُڑھے گا،
وہ اَپنے دانت پیسے گا اَور گھُل جائے گا؛
بدکار لوگوں کی مُرادیں بر نہ آئیں گی۔

Currently Selected:

زبُور 112: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in