YouVersion Logo
Search Icon

زبُور 125

125
زبُور 125
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں،
جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں،
اُسی طرح اَب سے اَبد تک
یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔
3بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا،
تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔
4اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا،
اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔
5لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں،
اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔
اِسرائیل کی سلامتی ہو!

Currently Selected:

زبُور 125: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in