زبُور 129
129
زبُور 129
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1”میرے دُشمنوں نے میری جَوانی سے مُجھے بہت ستایا،“
اِسرائیل اَب یہ کہے؛
2”میری جَوانی ہی سے اُنہُوں نے مُجھے بہت ستایا ہے،
لیکن وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔
3ہل جوتنے والوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے
اَور اَپنی ریگھاریاں لمبی بنائیں۔
4لیکن یَاہوِہ صادق ہیں؛
اُنہُوں نے ہی بدکار لوگوں کی رسّیاں کاٹ کر مُجھے آزاد کر دیا۔“
5صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے
سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔
6وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں،
جو بڑھنے سے پہلے ہی سُوکھ جاتی ہے؛
7فصل کاٹنے والا اُس سے اَپنی مُٹّھی بھی نہیں بھر پاتا،
اَور نہ پُولے باندھنے والے کی باہیں بھر پاتی ہیں۔
8آس پاس سے گزرنے والے یہ نہیں کہہ پاتے،
”تُم پر یَاہوِہ کی برکت ہو؛
ہم تُمہیں یَاہوِہ کے نام سے برکت دیتے ہیں۔“
Currently Selected:
زبُور 129: UCV
Highlight
Share
Copy

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.