YouVersion Logo
Search Icon

رُومیوں 10

10
1اَے بھائیو اَور بہنوں! اِسرائیلیو کے لیٔے میری دِلی تمنّا اَور خُدا سے میری یہ دعا ہے کہ وہ نَجات پائیں۔ 2کیونکہ میں اُن کے بارے میں گواہی دیتا ہُوں کہ وہ خُدا کے لیٔے غیرت تو رکھتے ہیں لیکن دانائی کے ساتھ نہیں۔ 3چونکہ وہ خُدا کی راستبازی سے واقف نہ تھے بَلکہ خُود اَپنی راستبازی کو قائِم رکھنے کی کوشش کرتے رہے، اِس لیٔے وہ خُدا کی راستبازی کے تابع نہ ہویٔے۔ 4المسیؔح ہی شَریعت کی تکمیل ہیں کیونکہ وہ ہر ایمان لانے والے کو راستبازی عطا کرتے ہیں۔
5حضرت مُوسیٰ نے اُس راستبازی کے بارے میں لِکھّا ہے جو شَریعت کے ذریعہ حاصل ہویٔی ہے: ”جو شخص شَریعت پر عَمل کرتا ہے وہ شَریعت کی وجہ سے زندہ رہے گا۔“#10‏:5 اَحبا 18‏:5‏ 6لیکن جو راستبازی ایمان سے ہے وہ یہ کہتی ہے: ”اَپنے دل میں یُوں نہ کہہ کہ ہمارے لئے آسمان پر کون چڑھے گا؟“#10‏:6 اِست 30‏:12‏ یعنی المسیؔح کو نیچے لانے کے لیٔے 7”یا، ’کون نیچے اتھاہ گڑھے میں اُترے گا؟‘ “#10‏:7 اِست 30‏:13‏ یعنی المسیؔح کو، مُردوں میں سے جی اُٹھنے سے اُوپر لانے کے لیٔے۔ 8لیکن اِس کا کیا مطلب ہے؟ ”یہ کہ کلام تمہارے پاس ہے؛ بَلکہ تمہارے ہونٹوں پر اَور تمہارے دل میں ہے،“#10‏:8 اِست 30‏:14‏ یہ ایمان کا وُہی کلام ہے، جِس کی ہم مُنادی کرتے ہیں: 9اگر تُم اَپنی زبان سے یہ اقرار کرو، ”عیسیٰ ہی خُداوؔند ہیں،“ اَور اَپنے دل سے ایمان لاؤ کہ خُدا نے اُنہیں مُردوں میں سے زندہ کیا تو نَجات پاؤگے۔ 10کیونکہ راستبازی کے لیٔے اِنسان دل سے ایمان لاتا ہے اَور زبان سے اقرار کرکے نَجات پاتاہے۔ 11جَیسا کہ صحیفہ بَیان کرتا ہے، ”جو کویٔی اُس پر ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔“#10‏:11 یسع 28‏:16‏ 12کیونکہ یہُودی اَور غَیریہُودی میں کویٔی فرق نہیں اِس لیٔے کہ ایک وُہی سَب کا خُداوؔند ہے اَور اُن سَب کو جو اُس کا نام لیتے ہیں کثرت سے فیض پہنچاتاہے۔ 13اَور، ”جو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔“#10‏:13 یوایل 2‏:32‏
14مگر جِس پر وہ ایمان نہیں لایٔے اُسے پُکاریں گے کیسے؟ جِس کا ذِکر تک اُنہُوں نے نہیں سُنا اُن پر ایمان کیسے لائیں گے اَور جَب تک کویٔی اُنہیں خُوشخبری نہ سُنائے وہ کیسے سُنیں گے؟ 15اَور جَب تک وہ بھیجے نہ جایٔیں تبلیغ کیسے کرسکتے ہیں؟ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو اَچھّی چیزوں کی خُوشخبری لاتے ہیں!“#10‏:15 یسع 52‏:7‏
16لیکن سَب اِسرائیلیو نے اُس خُوشخبری پر کان نہیں دھَرا، چنانچہ یسعیاؔہ نبی نے فرمایا، ”اَے خُداوؔند، ہمارے پیغام پر کون ایمان لایا؟“#10‏:16 یسع 53‏:1‏ 17پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیؔح کے کلام پر۔ 18لیکن میں پُوچھتا ہُوں: کیا اُنہُوں نے کلام نہیں سُنا؟ بے شک سُنا:
”کیونکہ اُن کی آواز ساری رُوئے زمین پر،
اَور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچ چکاہے۔“#10‏:18 زبُور 19‏:4‏
19میں پھر پُوچھتا ہُوں: کیا بنی اِسرائیلؔ اِس سے واقف نہ تھے؟ سَب سے پہلے، تو حضرت مُوسیٰ جَواب دیتے ہیں خُدا فرماتا ہے؛
”میں تُمہیں اُن سے غیرت دلاؤں گا جو کویٔی قوم نہیں؛
اَور ایک نادان قوم سے تُمہیں غُصّہ دلاؤں گا۔“#10‏:19 اِست 32‏:21‏
20پھر یسعیاؔہ بڑی دِلیری سے یہ کہتے ہیں خُدا فرماتا ہے،
”جنہوں نے مُجھے ڈُھونڈا بھی نہیں اُنہُوں نے مُجھے پا لیا؛
جو میرے طالب نہ تھے، میں اُن پر ظاہر ہو گیا۔“#10‏:20 یسع 65‏:1‏
21لیکن خُدا بنی اِسرائیلؔ کے بارے میں یہ فرماتا ہے،
”میں دِن بھر ایک سرکش
اَور حُجّتی قوم کی طرف اَپنے صُلح کے ہاتھ بڑھائے رہا۔“#10‏:21 یسع 65‏:2‏

Currently Selected:

رُومیوں 10: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

Videos for رُومیوں 10