لیکن جَب مِصر کے جادُوگروں نے اَپنے جادُو سے جُوئیں پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے۔
اَور سَب جگہ اِنسانوں اَور جانوروں پر جُوئیں چڑھتی گئیں۔ تَب جادُوگروں نے فَرعوہؔ سے کہا، ”یہ خُدا کا کام ہے!“ لیکن فَرعوہؔ کا دِل تو پہلے ہی سخت تھا، اَور جَیسا کہ یَاہوِہ نے کہہ دیا تھا، اُس نے اُن کی نہ سُنی۔