Kisary famantarana ny YouVersion
Kisary fikarohana

خُروج 11

11
پہلوٹھوں کی موت کی وَبا
1اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہاتھا، ”میں فَرعوہؔ اَور مِصر پر ایک اَور وَبا بھیجوں گا اَور اُس کے بعد وہ تُمہیں یہاں سے جانے دے گا بَلکہ دھکّے دے کر نکال دے گا۔ 2لہٰذا، تُم لوگوں کو بتاؤ کہ مَرد اَور عورتیں سَب کے سَب اَپنے اَپنے پڑوسیوں اَور پڑوسنوں سے چاندی اَور سونے کے زیور مانگ لیں۔“ 3(اَور یَاہوِہ نے مِصریوں کو اُن لوگوں پر مہربان کر دیا تھا اَور مِصر میں فَرعوہؔ کے حاکم اَور لوگ خُود مَوشہ کا بھی بڑا اِحترام کرنے لگے تھے)۔
4لہٰذا مَوشہ نے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تقریباً آدھی رات کو میں سارے مِصر میں چکّر لگاؤں گا۔ 5اَور مِصر میں ہر ایک پہلوٹھا مَر جائے گا۔ تخت کے وارِث فَرعوہؔ کے پہلوٹھے بیٹے سے لے کر چکّی پیسنے والی خادِمہ کے پہلوٹھے بیٹے تک اَور چَوپایوں کے پہلوٹھے سَب کے سَب مَر جایٔیں گے۔ 6اَور سارے مِصر میں اِتنا بڑا ماتم ہوگا جِتنا نہ پہلے کبھی ہُوا نہ پھر کبھی ہوگا۔ 7لیکن بنی اِسرائیل کے درمیان کسی اِنسان یا حَیوان پر کویٔی کُتّا بھی نہ بھونکے گا۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ مِصریوں اَور بنی اِسرائیل میں اِمتیاز کرتے ہیں۔‘ 8اَور تمہارے یہ سَب اہلکار سرنِگوں ہوکر میرے پاس آئیں گے اَور کہیں گے، ’تُم اَور وہ سَب لوگ جو تمہاری پیروی کرتے ہیں چلے جایٔیں!‘ اُس کے بعد میں چل دُوں گا۔“ تَب مَوشہ بڑے طیش میں فَرعوہؔ کے پاس سے نکلے اَور چلےگئے۔
9اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا ہُوا تھا، ”فَرعوہؔ تمہاری بات نہیں سُنے گا جَب تک مِصر میں میرے عجائب بہت نہ بڑھ جایٔیں۔“ 10مَوشہ اَور اَہرونؔ نے یہ تمام حیرت اَنگیز کام فَرعوہؔ کو دِکھائے لیکن یَاہوِہ نے فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا اَور وہ بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے باہر جانے کی اِجازت دینے پر راضی نہ ہُوا۔

Voafantina amin'izao fotoana izao:

خُروج 11: UCV

Asongadina

Hizara

Dika mitovy

None

Tianao hovoatahiry amin'ireo fitaovana ampiasainao rehetra ve ireo nasongadina? Hisoratra na Hiditra