” ’وہ اَپنی چاندی سڑکوں پر پھینک دیں گے
اَور اُن کا سونا ناپاک چیز ہوگا۔
یَاہوِہ کے غضب کے دِن
اُن کی چاندی اَور سونا
اُنہیں بچا نہ سکیں گے۔
نہ وہ اُن کی بھُوک مٹا سکیں گے
اَور نہ اُن کا پیٹ بھر سکیں گے
کیونکہ اِسی سے ٹھوکر کھا کر اُنہُوں نے گُناہ کیا۔