حزقی ایل 6:4 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

حزقی ایل 6:4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اِس کے بعد اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جا اور ملکِ یہوداہ کی سزا پا۔ مَیں نے مقرر کیا ہے کہ تُو 40 دن یہ کرے، کیونکہ یہوداہ 40 سال گناہ کرتا رہا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 4 URDGVU

حزقی ایل 6:4 URD (کِتابِ مُقادّس)

اور جب تُو اِن کو پُورا کر چُکے تو پِھر اپنی دہنی کروٹ پر لیٹ رہ اور چالِیس دِن تک بنی یہُوداؔہ کی بدکرداری کو برداشت کر۔ مَیں نے تیرے لِئے ایک ایک سال کے بدلے ایک ایک دِن مُقرّر کِیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 4 URD

حزقی ایل 6:4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”اَور جَب یہ دِن پُورے ہو جایٔیں تو دوبارہ لیٹ جا، لیکن اِس بار اَپنی داہنی کروٹ پر لیٹ اَور بنی یہُوداہؔ کے گُناہ کا بوجھ اُٹھا۔ مَیں نے ہر سال کے عوض ایک دِن کے حِساب سے چالیس دِن مُقرّر کئے ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 4 UCV