حجی 5:1-6 - تمام ورژن کا موازنہ کریں
حجی 5:1-6 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
رب الافواج فرماتا ہے، ”اپنے حال پر غور کرو۔ تم نے بہت بیج بویا لیکن کم فصل کاٹی ہے۔ تم کھانا تو کھاتے ہو لیکن بھوکے رہتے ہو، پانی تو پیتے ہو لیکن پیاسے رہتے ہو، کپڑے تو پہنتے ہو لیکن سردی لگتی ہے۔ اور جب کوئی پیسے کما کر اُنہیں اپنے بٹوے میں ڈالتا ہے تو اُس میں سوراخ ہیں۔“
حجی 5:1-6 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور اب ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم اپنی روِش پر غَور کرو۔ تُم نے بُہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پِیتے ہو پر پیاس نہیں بجُھتی۔ تُم کپڑے پہِنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے اور مزدُور اپنی مزدُوری سُوراخدار تَھیلی میں جمع کرتا ہے۔
حجی 5:1-6 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَب قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تُم اَپنی روِش پر غور کرو۔ تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“