یرمیاہ 20:50 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

یرمیاہ 20:50 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

رب فرماتا ہے، ”اُن دنوں میں جو اسرائیل کا قصور ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کرے اُسے کچھ نہیں ملے گا۔ یہی یہوداہ کی حالت بھی ہو گی۔ اُس کے گناہ پائے نہیں جائیں گے، کیونکہ جن لوگوں کو مَیں زندہ چھوڑوں گا اُنہیں مَیں معاف کر دوں گا۔“

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 50 URDGVU

یرمیاہ 20:50 URD (کِتابِ مُقادّس)

خُداوند فرماتا ہے اُن دِنوں میں اور اُسی وقت اِسرائیل کی بدکرداری ڈُھونڈے نہ مِلے گی اور یہُوداؔہ کے گُناہوں کا پتہ نہ مِلے گا کیونکہ جِن کو مَیں باقی رکھُّوں گا اُن کو مُعاف کرُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 50 URD

یرمیاہ 20:50 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”بنی اِسرائیل کی بدکاری ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملے گی، اَور یہُوداہؔ کے گُناہ بھی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملیں گے، کیونکہ جنہیں میں باقی بچاؤں گا اُن کے گُناہ بھی مُعاف کر دُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
یرمیاہ 50 UCV