زکریاہ 7:3 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

زکریاہ 7:3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

”رب الافواج فرماتا ہے، ’میری راہوں پر چل کر میرے احکام پر عمل کر تو تُو میرے گھر کی راہنمائی اور اُس کی بارگاہوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ پھر مَیں تیرے لئے یہاں آنے اور حاضرین میں کھڑے ہونے کا راستہ قائم رکھوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زکریاہ 3 URDGVU

زکریاہ 7:3 URD (کِتابِ مُقادّس)

ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اگر تُو میری راہوں پر چلے اور میرے احکام پر عمل کرے تو میرے گھر پر حُکُومت کرے گا اور میری بارگاہوں کا نِگہبان ہو گا اور مَیں تُجھے اِن میں جو یہاں کھڑے ہیں آنے جانے کی اِجازت دُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زکریاہ 3 URD

زکریاہ 7:3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اگر تُم میری راہوں پر چلوگے اَور میرے تقاضوں پر عَمل کروگے، تو میرے بیت المُقدّس پر حُکومت کروگے اَور میری عدالت کے نگہبان ہوگے اَور مَیں تُمہیں اُن کے درمیان جو یہاں پر کھڑے ہیں، آنے جانے کی اِجازت دُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
زکریاہ 3 UCV