YouVersion Logo
Search Icon

زبور 29

29
رب کے جلال کی تمجید
1داؤد کا زبور۔
اے اللہ کے فرزندو، رب کی تمجید کرو! رب کے جلال اور قدرت کی ستائش کرو!
2رب کے نام کو جلال دو۔ مُقدّس لباس سے آراستہ ہو کر رب کو سجدہ کرو۔
3رب کی آواز سمندر کے اوپر گونجتی ہے۔ جلال کا خدا گرجتا ہے، رب گہرے پانی کے اوپر گرجتا ہے۔
4رب کی آواز زوردار ہے، رب کی آواز پُرجلال ہے۔
5رب کی آواز دیودار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے، رب لبنان کے دیودار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔
6وہ لبنان کو بچھڑے اور کوہِ سِریون#29‏:6 کوہِ سِریون: سِریون حرمون کا دوسرا نام ہے۔ کو جنگلی بَیل کے بچے کی طرح کودنے پھاندنے دیتا ہے۔
7رب کی آواز آگ کے شعلے بھڑکا دیتی ہے۔
8رب کی آواز ریگستان کو ہلا دیتی ہے، رب دشتِ قادس کو کانپنے دیتا ہے۔
9رب کی آواز سن کر ہرنی دردِ زہ میں مبتلا ہو جاتی اور جنگلوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔ لیکن اُس کی سکونت گاہ میں سب پکارتے ہیں، ”جلال!“
10رب سیلاب کے اوپر تخت نشین ہے، رب بادشاہ کی حیثیت سے ابد تک تخت نشین ہے۔
11رب اپنی قوم کو تقویت دے گا، رب اپنے لوگوں کو سلامتی کی برکت دے گا۔

Currently Selected:

زبور 29: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in