YouVersion Logo
Search Icon

زبُور 127

127
زبُور 127
نغمۂ صعُود (ہیکل کی زیارت کا نغمہ)۔ اَز شُلومونؔ۔
1اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں،
تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔
اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں،
تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔
2تُم خوامخواہ سویرے جلد اُٹھتے ہو،
اَور رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہو،
اَور مشقّت کی روٹی کھاتے ہو۔
کیونکہ جِن سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُنہیں آرام کی نیند بھی بخشتے ہیں۔
3بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
4جَوانی کے بیٹے
زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔
5مُبارک ہے وہ آدمی،
جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے!
جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے
تو شرمندہ نہ ہوں گے۔

Currently Selected:

زبُور 127: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in