پیدائش 36
36
عیسَوؔ کا نَسب نامہ
1عیسَوؔ یعنی اِدُوم کا نَسب نامہ یہ ہے:
2عیسَوؔ نے اِن کنعانی لڑکیوں سے بیاہ کیا، حِتّی ایلون کی بیٹی عدہؔ؛ حِوّیؔ ضِبعونؔ کی نواسی اَور عنہؔ کی بیٹی اُہلِیبامہؔ۔ 3اِشمعیل کی بیٹی اَور نبایوتؔ کی بہن بسِماتھؔ۔
4عیسَوؔ سے عدہؔ کے ہاں اِلیفزؔ اَور بسِماتھؔ کے ہاں رِعوایلؔ پیدا ہُوا۔ 5اَور اُہلِیبامہؔ کے ہاں یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ پیدا ہویٔے۔ یہ عیسَوؔ کے بیٹے تھے جو اُس کے یہاں مُلکِ کنعانؔ میں پیدا ہویٔے۔
6عیسَوؔ اَپنی بیویوں، بیٹوں اَور بیٹیوں اَپنے گھر کے سَب لوگوں، اَپنے تمام مویشیوں اَور دُوسرے جانوروں اَور اُس مال و اَسباب کو جسے اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کیا تھا ساتھ لے کر اَپنے بھایٔی یعقوب سے کچھ دُور کسی اَور مُلک میں چلےگئے۔ 7اُن کا مال و اَسباب اِس قدر بڑھ گیا تھا کہ وہ اِکٹھّے نہیں رہ سکتے تھے اَور اُن کے مویشیوں کی کثرت کے باعث اُس مُلک میں جہاں وہ رہتے تھے اُن دونوں کے لیٔے گنجائش نہ تھی۔ 8چنانچہ عیسَوؔ، یعنی اِدُوم، سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں جا بسے۔
9سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک کے اِدُومیوں کے باپ عیسَوؔ کا نَسب نامہ یہ ہے:
10عیسَوؔ کے بیٹے یہ ہیں:
اِلیفزؔ، عیسَوؔ کی بیوی عدہؔ کا بیٹا اَور رِعوایلؔ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کا بیٹا۔
11اِلیفزؔ کے بیٹے یہ ہیں:
تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، گعتامؔ اَور قِنٰز۔ 12عیسَوؔ کے بیٹے اِلیفزؔ کی ایک داشتہ بھی تھی جِس کا نام تِمنع تھا۔ اُس سے عمالیقؔ پیدا ہُوا۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی عدہؔ کے پوتے تھے۔
13رِعوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں:
ناحات زیراحؔ شمّہ اَور مِزّہؔ۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کے پوتے تھے۔
14عیسَوؔ کی بیوی اُہلِیبامہؔ کے ہاں جو ضِبعونؔ کی نواسی اَور عنہؔ کی بیٹی تھی عیسَوؔ سے یہ بیٹے پیدا ہویٔے:
یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ تھے۔
15عیسَوؔ کی نَسل میں جو سردار بنے یہ تھے:
جو عیسَوؔ کے بیٹے اِلیفزؔ کی اَولاد میں سے تھے یہ ہیں:
تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، قِنٰز، 16قورحؔ، گعتامؔ اَور عمالیقؔ۔ یہ سردار وہ ہیں جو مُلک اِدُوم میں اِلیفزؔ سے پیدا ہویٔے اَور وہ عدہؔ کے پوتے تھے۔
17عیسَوؔ کے بیٹے رِعوایلؔ کی اَولاد میں سے تھے یہ ہیں:
ناحات، زیراحؔ، شمّہ اَور مِزّہؔ۔ یہ سردار وہ ہیں جو مُلک اِدُوم میں رِعوایلؔ سے پیدا ہویٔے اَور وہ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کے پوتے تھے۔
18جو عیسَوؔ کی بیوی اُہلِیبامہؔ کی اَولاد میں سے تھے یہ ہیں:
یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ ہیں۔ یہ وہ سردار ہیں جو عنہؔ کی بیٹی اَور عیسَوؔ کی بیوی اُہلِیبامہؔ کے پوتے تھے۔
19یہ عیسَوؔ یعنی اِدُوم کی اَولاد اَور اُن کے سردار تھے۔
20اَور سِعِیؔر و حَوریؔ کے بیٹے جو اِس علاقہ میں بستے تھے یہ ہیں:
لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ اَور عناہؔ، 21دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ، سِعِیؔر کی اَولاد میں سے مُلک اِدُوم میں جو حَوریؔ سردار ہویٔے یہی ہیں۔
22بنی لوطانؔ یہ ہیں:
حَوریؔ اَور ہیمان۔#36:22 ہیمان ہومامؔ بھی کہتے ہیں 1 توا 1:39 لوطانؔ کی ایک بہن بھی تھی جِس کا نام تِمنؔا تھا۔
23بنی شوبلؔ یہ ہیں:
علوانؔ، مناحاتؔ، عیبالؔ، شِفوؔ اَور اونامؔ۔
24بنی ضِبعونؔ یہ ہیں:
ایّہ اَور عنہؔ۔ (یہ وُہی عنہؔ ہے جسے اَپنے باپ ضِبعونؔ کے گدھے چراتے وقت بیابان میں گرم پانی کے چشموں کا سُراغ مِلا تھا۔)
25عناہؔ کی اَولاد یہ ہے:
دیشونؔ اَور اُہلِیبامہؔ جو عنہؔ کی بیٹی تھی۔
26دیشونؔ#36:26 دیشونؔ عِبرانی میں دیشانؔ بھی کہتے ہیں کے بیٹے یہ ہیں:
حیمدانؔ، اِشبانؔ، اِترانؔ اَور کِرانؔ۔
27بنی ایضرؔ یہ ہیں:
بِلہانؔ، زعوانؔ اَور عقانؔ۔
28دیشونؔ یا دیشانؔ کے بیٹے یہ ہیں:
عُوضؔ اَور اَرانؔ۔
29سردار جو حَوریوں میں ہویٔے، یہ ہیں:
لوطانؔ، شوبلؔ، ضِبعونؔ، عناہؔ، 30دیشونؔ، ایضرؔ اَور دیشانؔ۔
سِعِیؔر کے مُلک میں حَوریوں کے سردار یہی تھے۔
اِدُوم کے حُکمراں
31یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی:
32بَیلعؔ بِن بعورؔ اِدُوم کا بادشاہ بنا اَور اُس کے شہر کا نام دِنہاباؔ تھا۔
33بَیلعؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔
34یُوبابؔ کی وفات کے بعد حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔
35حُشامؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بِن بِددؔ جِس نے مُوآب کے مُلک میں مِدیانیوں کو شِکست دی تھی بادشاہ بنا۔ اَور اُس کے شہر کا نام عَوِیتؔ تھا۔
36ہددؔ کی وفات کے بعد شَملہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا جو مَشرِقہؔ کا باشِندہ تھا۔
37شَملہؔ کی وفات کے بعد شاؤل اُس کا جانشین ہُوا جو دریائے فراتؔ کے کنارے کے رحوبوتھؔ کا باشِندہ تھا۔
38شاؤل کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ بادشاہ بنا۔
39بَعل حنانؔ بِن عکبورؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر ہددؔ بادشاہ بنا۔ اُس کے شہر کا نام پؔاؤُ تھا اَور اُس کی بیوی کا نام مہیطبیلؔ تھا جو مطرِدؔ کی بیٹی اَور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔
40پس عیسَوؔ کی نَسل کے سردار کے نام اُن کی برادریوں اَور علاقوں کے ناموں کے مُطابق یہ ہیں:
تِمنؔا، عَلوہؔ، یتیتؔ؛
41اُہلِیبامہؔ، اَیلہ، پِنونؔ،
42قِنٰز، تیمانؔ، مِبضارؔ،
43مَگدِایلؔ اَور عِرامؔ۔
یہ اِدُوم کے سردار کے نام ہیں جو اُن کی بُودوباش کے مُلک میں اُن کے علاقوں کے مُطابق ہیں۔
یہ حال اِدُومیوں کے باپ عیسَوؔ کا ہے۔
Επιλέχθηκαν προς το παρόν:
پیدائش 36: UCV
Επισημάνσεις
Κοινοποίηση
Αντιγραφή
Θέλετε να αποθηκεύονται οι επισημάνσεις σας σε όλες τις συσκευές σας; Εγγραφείτε ή συνδεθείτε
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.