Kisary famantarana ny YouVersion
Kisary fikarohana

پیدائش 33

33
یعقوب کی عیسَوؔ سے مُلاقات
1یعقوب نے نگاہ اُٹھائی اَور دیکھا کہ عیسَوؔ اَپنے چار سَو آدمیوں کے ساتھ آ رہے ہیں۔ تَب یعقوب نے اَپنے بچّوں کو لِیاہؔ راخلؔ اَور دونوں خادِماؤں کے درمیان بانٹ دیا۔ 2اُنہُوں نے خادِماؤں اَور اُن کے بچّوں کو سَب سے آگے، لِیاہؔ اَور اُن کے بچّوں کو اُن کے پیچھے اَور راخلؔ اَور یُوسیفؔ کو سَب سے پیچھے رکھا۔ 3وہ خُود اُن کے آگے آگے چلے اَور اَپنے بھایٔی تک پہُنچتے پہُنچتے سات بار زمین پر سَجدہ کیا۔
4لیکن عیسَوؔ دَوڑکر اَپنے بھایٔی یعقوب سے مِلنے کو دَوڑے اَور اُن سے بغل گیر ہوکر یعقوب کو چُوما اَور وہ دونوں رو پڑے۔ 5تَب عیسَوؔ نے نگاہ اُٹھاکر عورتوں اَور بچّوں کو دیکھا اَور پُوچھا، ”یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟“
یعقوب نے جَواب دیا، ”یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے اَپنی مہربانی سے تمہارے خادِم کو عنایت کئے ہیں۔“
6تَب خادِماؤں نے اَپنے بچّوں کے ساتھ آگے آکر عیسَوؔ کو جھُک کر سلام کیا۔ 7اُن کے بعد لِیاہؔ اَور اُس کے بچّے آئے اَور اُنہُوں نے بھی جھُک کر سلام کیا۔ اَور سَب کے آخِر میں یُوسیفؔ اَور راخلؔ آئے اَور اُنہُوں نے بھی جھُک کر سلام کیا۔
8عیسَوؔ نے پُوچھا، ”اِن سَب گائے، بَیل سے جو مُجھے ملے، تمہارا کیا مطلب ہے؟“
یعقوب نے کہا، ”میرے آقا، وہ اِس لیٔے ہیں کہ آپ کی مہربانی مُجھ پر ہو۔“
9لیکن عیسَوؔ نے کہا، ”نہیں میرے بھایٔی میرے پاس تو پہلے ہی بہت کچھ ہے لہٰذا جو تمہارا ہے وہ تُم اَپنے پاس ہی رکھو۔“
10یعقوب نے کہا، ”نہیں نہیں! اگر مُجھ پر آپ کی نظرِ عنایت ہے تو میری طرف سے یہ تحفہ قبُول کیجئے کیونکہ تمہارا چہرہ دیکھنا خُدا کا چہرہ دیکھنے کی مانند ہے خصوصاً اَب جَب کہ آپ نے مہربانی سے میرا اِستِقبال کیا ہے۔ 11براہِ مہربانی جو تحفہ آپ کے سامنے لایا گیا اُسے قبُول کیجئے کیونکہ خُدا کے فضل و کرم سے میرے پاس ضروُرت کا سارا سامان مَوجُود ہے۔“ اَور یعقوب کے اِصرار کرنے پر عیسَوؔ نے اُسے قبُول کر لیا۔
12تَب عیسَوؔ نے کہا، ”آؤ، ہم آگے چلیں اَور مَیں تمہارے ہمراہ چلُوں گا۔“
13لیکن یعقوب نے عیسَوؔ سے کہا، ”میرے آقا کو مَعلُوم ہے کہ میرے بال بچّے نازک ہیں اَور مُجھے دُودھ پِلانے والی بھیڑ بکریوں اَور گایوں کا بھی خیال رکھنا ضروُری ہے۔ اگر اُنہیں ایک دِن بھی حد سے زِیادہ ہانکا گیا تو سَب جانور مَر جایٔیں گے۔ 14لہٰذا میری درخواست ہے کہ میرا آقا اَپنے خادِم سے پیشتر روانہ ہو جائے اَور مَیں اَپنے آگے چلنے والے چَوپایوں اَور بچّوں کی رفتار کے مُطابق آہستہ آہستہ چلتا ہُوا اَپنے آقا کے پاس سِعِیؔر میں آ جاؤں گا۔“
15عیسَوؔ نے کہا، ”اَچھّا میں اَپنے لوگوں میں سے چند کو تمہارے پاس چھوڑے جاتا ہُوں۔“
یعقوب نے کہا، ”اِس کی کیا ضروُرت ہے؟ بس میرے آقا کی مہربانی مُجھ پر ہے یہی بہت ہے۔“
16چنانچہ اُسی روز عیسَوؔ سِعِیؔر کے لیٔے روانہ ہویٔے۔ 17البتّہ یعقوب سُکّوتؔ چلےگئے اَور وہاں اُنہُوں نے اَپنے لیٔے ایک رہنے کے لئے ایک گھر اَور اَپنے مویشیوں کے لیٔے جھونپڑے بنائے۔ اِسی وجہ سے اُس مقام کا نام سُکّوتؔ#33‏:17 سُکّوتؔجھوپڑے پڑ گیا۔
18فدّان ارام سے آنے کے بعد یعقوب صحیح سلامت مُلکِ کنعانؔ میں شِکیمؔ کے شہر تک پہُنچے اَور شہر کے نزدیک ہی خیمہ زن ہو گئے۔ 19زمین کے جِس قَطعہ پر اُنہُوں نے اَپنا خیمہ نصب کیا، اُسے یعقوب نے شِکیمؔ کے باپ حمُورؔ کے بیٹوں سے چاندی کے سَو سِکّوں کے عِوض خرید لیا۔ 20اَور وہاں یعقوب نے ایک مذبح بنا کر اُس کا نام ایل اِلُہِ اِسرائیل#33‏:20 ایل اِلُہِ اِسرائیل یعنی اِسرائیل کا خُدا ہی طاقتور۔ رکھا۔

Voafantina amin'izao fotoana izao:

پیدائش 33: UCV

Asongadina

Hizara

Dika mitovy

None

Tianao hovoatahiry amin'ireo fitaovana ampiasainao rehetra ve ireo nasongadina? Hisoratra na Hiditra