پیدائش 8:49-9
پیدائش 8:49-9 UCV
”اَے یہُوداہؔ! تمہارے بھایٔی تمہاری مدح کریں گے؛ اَور تمہارا ہاتھ تمہارے دُشمنوں کی گردن پر ہوگا؛ اَور تمہارے باپ کی اَولاد تمہارے آگے سرنِگوں ہوگی۔ اَے یہُوداہؔ! تُم شیرببر کے بچّے ہو؛ میرے بیٹے! تُم شِکار کرکے لَوٹے ہو۔ وہ شیرببر بَلکہ شیرنی کی طرح دبک کر بیٹھ گئے، کون اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرےگا؟