Лого на YouVersion
Икона за пребарување

متّی 1

1
حُضُور عیسیٰ کا نَسب نامہ
1حُضُور عیسیٰ المسیؔح#1‏:1 المسیؔح مخصوص کیا ہُوا المسیؔح کے لیٔے اصل یُونانی زبان میں خِرستُس لفظ آیا ہے۔‏ اِبن داؤؔد اَور اِبن اِبراہیمؔ کا نَسب نامہ#1‏:1 نَسب نامہ یعنی آباؤاَجداد کی نسل کادستاویز‏ یہ ہے:
2حضرت اِبراہیمؔ سے حضرت اِضحاقؔ پیدا ہویٔے،
اَور حضرت اِضحاقؔ سے حضرت یعقُوب،
حضرت یعقُوب سے حضرت یہُوداؔہ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہوئے،
3حضرت یہُوداؔہ سے فارصؔ اَور زارحؔ پیدا ہوئے، اُن کی ماں کا نام تمرؔ تھا،
اَور فارصؔ سے حصرونؔ،
حصرونؔ سے ارامؔ پیدا ہویٔے،
4ارامؔ سے عَمّیندابؔ،
اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ،
اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے،
5اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا،
حضرت بُوعزؔ سے عُوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا،
حضرت عُوبیدؔ سے یسّیؔ پیدا ہویٔے،
6اَور حضرت یسّیؔ سے حضرت داؤؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔
حضرت داؤؔد سے حضرت سُلیمانؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اُورِیاہؔ کی بیوی تھی،
7حضرت سُلیمانؔ سے رحُبِعامؔ،
رحُبِعامؔ سے اَبیّاہؔ،
اَبیّاہؔ سے آساؔ پیدا ہویٔے،
8آساؔ سے یہوسفطؔ،
یہوسفطؔ سے یُورامؔ،
یُورامؔ سے عزیّاہؔ پیدا ہویٔے،
9اَور عزیّاہؔ سے یُوتامؔ،
یُوتامؔ سے آخزؔ،
آخزؔ سے حزقیاہؔ پیدا ہویٔے،
10اَور حزقیاہؔ سے منسّؔی،
منسّؔی سے اَمُونؔ،
اَمُونؔ سے یُوسیاہؔ پیدا ہویٔے،
11یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جاتے وقت یُوسیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہوئے۔#1‏:11 یخونیاؔہ یہُویاکینؔ کی ایک مُختلف ہجے یخونیاؔہ ہے جو یُونانی زبان میں ہے۔ دیکھئے: 2 سلا 24‏:6؛ 1 توا 3‏:16‏‏
12بابلؔ میں جَلاوطنی کے بعد:
یخونیاؔہ سے سیالتی ایلؔ،
اَور سیالتی ایلؔ سے زرّبابِلؔ پیدا ہویٔے،
13اَور حضرت زرّبابِلؔ سے اَبِیہُودؔ،
اَور اَبِیہُودؔ سے اِلیاقیؔم
اَور اِلیاقیؔم سے عازُورؔ پیدا ہویٔے،
14اَور حضرت عازُورؔ سے صَدُوقؔ،
اَور صَدُوقؔ سے اَخِیمؔ،
اَور اَخِیمؔ سے اِلیہُودؔ پیدا ہویٔے،
15اَور اِلیہُودؔ سے الِیعزرؔ،
اَور الِیعزرؔ سے متّانؔ،
اَور متّانؔ سے یعقُوب پیدا ہویٔے،
16اَور حضرت یعقُوب سے یُوسُفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے حُضُور عیسیٰ پیدا ہویٔے جو المسیؔح کَہلاتے ہیں۔
17چنانچہ حضرت اِبراہیمؔ سے حضرت داؤؔد تک چودہ پُشتیں، حضرت داؤؔد سے یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جانے تک چودہ پُشتیں اَور بابلؔ میں جَلاوطنی کے ایّام سے المسیؔح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔
حُضُور عیسیٰ کی پیدائش
18حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی پیدائش اِس طرح ہُوئی#1‏:18 حُضُور عیسیٰ کی وِلادت کچھ اِس طرح ہویٔی تھی کہ جَب آپ کی ماں حضرت مریمؔ کی منگنی حضرت یُوسُفؔ کے ساتھ ہویٔی تو وہ شادی سے پہلے ہی پاک رُوح کی قُدرت سے حاملہ پائی گئیں۔ 19اُن کے شوہر حضرت یُوسُفؔ ایک راستباز آدمی#1‏:19 راستباز آدمی ایک نیک اِنسان تھے، اِس لیٔے اُنہُوں نے چُپکے سے طلاق دینے کا اِرادہ کر لیا تاکہ حضرت مریمؔ کی بدنامی نہ ہو۔
20ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یُوسُفؔ، اِبن داؤؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔ 21مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام عیسیٰ#1‏:21 عیسیٰ عربؔی زبان کا لفظ ہے، عِبرانی زبان میں یَشُوعا ہے جِس کا معنی مُنجّی یا یَہوِہ نَجات دینے والا ہے۔‏ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔“
22یہ سَب کُچھ اِس لیٔے ہُوا تاکہ خُداوؔند نے جو کلام نبی کی مَعرفت فرمایا تھا، وہ پُورا ہو: 23”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“#1‏:23 یسع 7‏:14‏‏ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“
24حضرت یُوسُفؔ نے نیند سے جاگ کر جَیسا خُداوؔند کے فرشتہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا وَیسا ہی کیا اَور اَپنی بیوی، حضرت مریمؔ کو گھر لے آئے۔ 25لیکن حُضُور عیسیٰ کی پیدائش ہونے تک وہ اُن سے دُور رہے، اَور حضرت یُوسُفؔ نے بچّے کا نام عیسیٰ رکھا۔

Селектирано:

متّی 1: UCV

Нагласи

Сподели

Копирај

None

Дали сакаш да ги зачуваш Нагласувањата на сите твои уреди? Пријави се или најави се