YouVersion کے بارے میں
مناسبت
ماضی میں لوگوں کے پاس بائبل تک رسائی بہت محدود تھی۔ لیکن آج ایسا نہیں رہا۔ تاہم بہت سے لوگ جن کی بائبل تک رسائی ہے وہ خیال کرتے ہیں کہ اِس کے پیغام کا اطلاق اُن کی زندگیوں پر نہیں ہوتا۔ دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں کہ اُن کی روز مرہ زندگی کے تجربات اور بائبل میں ایک رابطہ ہے۔
انقلاب کی معلومات
گذشتہ عشرے میں انٹرنیٹ ایسا انقلاب لایا ہے جس نے لوگوں کو خصوصیات دیں ہیں جو پہلے کبھی نہ تھیں۔ دوسروں کو بتانے، حصہ ڈالنے، وجود میں لانے، بروڈ کاسٹ کرنے اور ابلاغ کی خصوصیات کے ساتھ یہ اظہار کرنا آسان ہو گیا ہے کہ ہم کون ہیں اور ہمارا ایمان کیا ہے۔
YouVersion
1996 جب یہ شروع ہوا، Life.Church کا مقصد لوگوں کو مسیح کے مکمل عقیدت مند پیروکار بننے کی طرف لے جانا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے، ہم نے لوگوں کو بائبل کو ان کی روزمرہ کی زندگی سے جوڑنے میں مدد کرنے کے لیے نئے طریقے تلاش کیے ہیں۔ ہمارے طریقے سالوں کے گزرنے کے ساتھ تبدیل ہوئے ہیں کیونکہ ہم نے مختلف ٹیکنالوجیز اور حکمت عملیوں کو شامل کیا ہے۔ لیکن بنیادی طور پر، ہماری توجہ مطابقت پر رہتی ہے کیونکہ ہم لوگوں کو یہ ظاہر کرنے اور سکھانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں کہ کیسے خدا کا کلام ہر کسی سے تعلق رکھاتا ہے، چاہے وہ زندگی میں کہیں بھی ہوں۔ Life.Church کی کوششوں میں YouVersion ایک نئے محاذ کو طاہر کرتا ہے۔ ہم اختراعی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو متاثر کرنے کے لیے صرف ایک جگہ نہیں بنا رہے ہیں، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو خُدا کے ساتھ تعلقات میں شامل کر رہے ہیں کیونکہ وہ دریافت کرتے ہیں کہ بائبل کا ان کی زندگیوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔