1
۱-توارِیخ 11:16
ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن
رب اور اُس کی قدرت کی دریافت کرو، ہر وقت اُس کے چہرے کے طالب رہو۔
موازنہ
تلاش ۱-توارِیخ 16:11
2
۱-توارِیخ 34:16
رب کا شکر کرو، کیونکہ وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:34
3
۱-توارِیخ 8:16
”رب کا شکر کرو اور اُس کا نام پکارو! اقوام میں اُس کے کاموں کا اعلان کرو۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:8
4
۱-توارِیخ 10:16
اُس کے مُقدّس نام پر فخر کرو۔ رب کے طالب دل سے خوش ہوں۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:10
5
۱-توارِیخ 12:16
جو معجزے اُس نے کئے اُنہیں یاد کرو۔ اُس کے الٰہی نشان اور اُس کے منہ کے فیصلے دہراتے رہو۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:12
6
۱-توارِیخ 9:16
ساز بجا کر اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے تمام عجائب کے بارے میں لوگوں کو بتاؤ۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:9
7
۱-توارِیخ 25:16
کیونکہ رب عظیم اور ستائش کے بہت لائق ہے۔ وہ تمام معبودوں سے مہیب ہے۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:25
8
۱-توارِیخ 29:16
رب کے نام کو جلال دو۔ قربانی لے کر اُس کے حضور آؤ۔ مُقدّس لباس سے آراستہ ہو کر رب کو سجدہ کرو۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:29
9
۱-توارِیخ 27:16
اُس کے حضور شان و شوکت، اُس کی سکونت گاہ میں قدرت اور جلال ہے۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:27
10
۱-توارِیخ 23:16
اے پوری دنیا، رب کی تمجید میں گیت گا! روز بہ روز اُس کی نجات کی خوش خبری سنا۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:23
11
۱-توارِیخ 24:16
قوموں میں اُس کا جلال اور تمام اُمّتوں میں اُس کے عجائب بیان کرو۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:24
12
۱-توارِیخ 22:16
’میرے مسح کئے ہوئے خادموں کو مت چھیڑنا، میرے نبیوں کو نقصان مت پہنچانا۔‘
تلاش ۱-توارِیخ 16:22
13
۱-توارِیخ 26:16
کیونکہ دیگر قوموں کے تمام معبود بُت ہی ہیں جبکہ رب نے آسمان کو بنایا۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:26
14
۱-توارِیخ 15:16
وہ ہمیشہ اپنے عہد کا خیال رکھتا ہے، اُس کلام کا جو اُس نے ہزار پُشتوں کے لئے فرمایا تھا۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:15
15
۱-توارِیخ 31:16
آسمان شادمان ہو، اور زمین جشن منائے۔ قوموں میں کہا جائے کہ رب بادشاہ ہے۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:31
16
۱-توارِیخ 36:16
ازل سے ابد تک رب، اسرائیل کے خدا کی حمد ہو!“ تب پوری قوم نے ”آمین“ اور ”رب کی حمد ہو“ کہا۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:36
17
۱-توارِیخ 28:16
اے قوموں کے قبیلو، رب کی تمجید کرو، رب کے جلال اور قدرت کی ستائش کرو۔
تلاش ۱-توارِیخ 16:28
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos