میرے بیٹے، میری بات قبول کر کے میرے احکام اپنے دل میں محفوظ رکھ۔ اپنا کان حکمت پر دھر، اپنا دل سمجھ کی طرف مائل کر۔ بصیرت کے لئے آواز دے، چلّا کر سمجھ مانگ۔ اُسے یوں تلاش کر گویا چاندی ہو، اُس کا یوں کھوج لگا گویا پوشیدہ خزانہ ہو۔ اگر تُو ایسا کرے تو تجھے رب کے خوف کی سمجھ آئے گی اور اللہ کا عرفان حاصل ہو گا۔