سو ساؤُل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضُور کِیا تھا مَرا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لِئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جِس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے۔ اور اُس نے خُداوند سے دریافت نہ کِیا۔ سو اُس نے اُس کو مار ڈالا اور سلطنت یسّی کے بیٹے داؤُد کی طرف مُنتقِل کر دی۔