1
۱-کُرِنتھِیوں 4:13-5
کِتابِ مُقادّس
مُحبّت صابِر ہے اور مِہربان۔ مُحبّت حَسد نہیں کرتی۔ مُحبّت شَیخی نہیں مارتی اور پُھولتی نہیں۔ نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بِہتری نہیں چاہتی۔ جُھنجھلاتی نہیں۔ بدگُمانی نہیں کرتی۔
موازنہ
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:4-5
2
۱-کُرِنتھِیوں 7:13
سب کُچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمّید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:7
3
۱-کُرِنتھِیوں 6:13
بدکاری سے خُوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:6
4
۱-کُرِنتھِیوں 13:13
غرض اِیمان اُمّید مُحبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:13
5
۱-کُرِنتھِیوں 8:13
مُحبّت کو زوال نہیں۔ نبُوّتیں ہوں تو مَوقُوف ہو جائیں گی۔ زُبانیں ہوں تو جاتی رہیں گی۔ عِلم ہو تو مِٹ جائے گا۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:8
6
۱-کُرِنتھِیوں 1:13
اگر مَیں آدمِیوں اور فرِشتوں کی زُبانیں بولُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مَیں ٹھنٹھناتا پِیتل یا جھنجھناتی جَھانجھ ہُوں۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:1
7
۱-کُرِنتھِیوں 2:13
اور اگر مُجھے نبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہیں۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:2
8
۱-کُرِنتھِیوں 3:13
اور اگر اپنا سارا مال غرِیبوں کو کِھلا دُوں یا اپنا بدن جلانے کو دے دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مُجھے کُچھ بھی فائِدہ نہیں۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:3
9
۱-کُرِنتھِیوں 11:13
جب مَیں بچّہ تھا تو بچّوں کی طرح بولتا تھا۔ بچّوں کی سی طبِیعت تھی۔ بچّوں کی سی سمجھ تھی۔ لیکن جب جوان ہُؤا تو بچپن کی باتیں ترک کر دِیں۔
تلاش ۱-کُرِنتھِیوں 13:11
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos