1
یسعیاہ 1:60
کِتابِ مُقادّس
اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا اور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔
موازنہ
تلاش یسعیاہ 60:1
2
یسعیاہ 3:60
اور قَومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطِین تیرے طلُوع کی تجلّی میں چلیں گے۔
تلاش یسعیاہ 60:3
3
یسعیاہ 2:60
کیونکہ دیکھ تارِیکی زمِین پر چھا جائے گی اور تِیرگی اُمّتوں پر لیکن خُداوند تُجھ پر طالِع ہو گا اور اُس کا جلال تُجھ پر نُمایاں ہو گا۔
تلاش یسعیاہ 60:2
4
یسعیاہ 22:60
سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائے گا اور سب سے حقِیر ایک زبردست قَوم۔ مَیں خُداوند عَین وقت پر یہ سب کُچھ جلد کرُوں گا۔
تلاش یسعیاہ 60:22
5
یسعیاہ 19:60
پِھر تیری روشنی نہ دِن کو سُورج سے ہو گی نہ چاند کے چمکنے سے بلکہ خُداوند تیرا ابدی نُور اور تیرا خُدا تیرا جلال ہو گا۔
تلاش یسعیاہ 60:19
6
یسعیاہ 20:60
تیرا سُورج پِھر کبھی نہ ڈھلے گا اور تیرے چاند کو زوال نہ ہو گا کیونکہ خُداوند تیرا ابدی نُور ہو گا اور تیرے ماتم کے دِن ختم ہو جائیں گے۔
تلاش یسعیاہ 60:20
7
یسعیاہ 5:60
تب تُو دیکھے گی اور مُنوّر ہو گی ہاں تیرا دِل اُچھلے گا اور کُشادہ ہو گا کیونکہ سمُندر کی فراوانی تیری طرف پِھرے گی اور قَوموں کی دَولت تیرے پاس فراہم ہو گی۔
تلاش یسعیاہ 60:5
8
یسعیاہ 4:60
اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ۔ وہ سب کے سب اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ تیرے بیٹے دُور سے آئیں گے اور تیری بیٹِیوں کو گود میں اُٹھا کر لائیں گے۔
تلاش یسعیاہ 60:4
9
یسعیاہ 21:60
اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔
تلاش یسعیاہ 60:21
10
یسعیاہ 18:60
پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گا اور نہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تُو اپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھّے گی۔
تلاش یسعیاہ 60:18
11
یسعیاہ 11:60
اور تیرے پھاٹک ہمیشہ کُھلے رہیں گے۔ وہ دِن رات کبھی بند نہ ہوں گے تاکہ قَوموں کی دَولت اور اُن کے بادشاہوں کو تیرے پاس لائیں۔
تلاش یسعیاہ 60:11
12
یسعیاہ 6:60
اُونٹوں کی قطاریں اور مِدیاؔن اور عیفہ کی سانڈنیاں آ کر تیرے گِرد بے شُمار ہوں گی۔ وہ سب سبا سے آئیں گے اور سونا اور لُبان لائیں گے اور خُداوند کی حمد کا اِعلان کریں گے۔
تلاش یسعیاہ 60:6
13
یسعیاہ 10:60
اور بیگانوں کے بیٹے تیری دِیواریں بنائیں گے اور اُن کے بادشاہ تیری خِدمت گُذاری کریں گے۔ اگرچہ مَیں نے اپنے قہر سے تُجھے مارا پر اپنی مِہربانی سے مَیں تُجھ پر رحم کرُوں گا۔
تلاش یسعیاہ 60:10
14
یسعیاہ 15:60
اِس لِئے کہ تُو ترک کی گئی اور تُجھ سے نفرت ہُوئی اَیسا کہ کِسی آدمی نے تیری طرف گُذر بھی نہ کِیا۔ مَیں تُجھے ابدی فضِیلت اور پُشت در پُشت کی شادمانی کا باعِث بناؤُں گا۔
تلاش یسعیاہ 60:15
15
یسعیاہ 16:60
تُو قَوموں کا دُودھ بھی پی لے گی۔ ہاں بادشاہوں کی چھاتی چُوسے گی اور تُو جانے گی کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔
تلاش یسعیاہ 60:16
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos