1
زبُور 4:37
کِتابِ مُقادّس
خُداوند میں مسرُور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔
موازنہ
تلاش زبُور 37:4
2
زبُور 5:37
اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے اور اُس پر توکُّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔
تلاش زبُور 37:5
3
زبُور 7:37
خُداوند میں مُطمِئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔ اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میں کامیاب ہوتا اور بُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔
تلاش زبُور 37:7
4
زبُور 3:37
خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔
تلاش زبُور 37:3
5
زبُور 23:37-24
اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔ اگر وہ گِر بھی جائے تُو پڑا نہ رہے گا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔
تلاش زبُور 37:23-24
6
زبُور 6:37
وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔
تلاش زبُور 37:6
7
زبُور 8:37
قہر سے باز آ اور غضب کو چھوڑ دے۔ بیزار نہ ہو۔ اِس سے بُرائی ہی نِکلتی ہے۔
تلاش زبُور 37:8
8
زبُور 25:37
مَیں جوان تھا اور اب بُوڑھا ہُوں تَو بھی مَیں نے صادِق کو بیکس اور اُس کی اَولاد کو ٹُکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔
تلاش زبُور 37:25
9
زبُور 1:37
تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر
تلاش زبُور 37:1
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos