اگر فخر کرنا چاہُوں بھی، تو یہ میری بےوقُوفی نہیں سَمجھی جائے گی، اِس لیٔے کہ میں سچ بول رہا ہُوں۔ بہرحال میں فخر کرنے سے باز رہُوں گا، کیونکہ جو کویٔی جَیسا مُجھے دیکھتا ہے یا جَیسا مُجھ سے سُنتا ہے، مُجھے اُس سے بڑھ کر نہ سمجھے، ممکن تھا کہ اُن بے شُمار مُکاشفوں کی وجہ سے جو مُجھ پر ظاہر کیٔے گیٔے۔ لہٰذا، میں غُرور سے بھر جاتا، اِس لیٔے میرے جِسم میں ایک کانٹا چُبھو دیا گیا، جو گویا شیطان کا قاصِد تھا، جو مُجھے مُکّے مارتا رہے تاکہ میں پھُول نہ جاؤں۔